جمعرات, دسمبر 19, 2024
جمعرات, دسمبر 19, 2024

HomeFact Checkٹرین پر لگی اڈانی کمپنی کی تشہیر کو فرضی دعوے کے ساتھ...

ٹرین پر لگی اڈانی کمپنی کی تشہیر کو فرضی دعوے کے ساتھ سوشل میڈیا پرشیئر کیاجارہاہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

ان دنوں کسان دہلی سرحد پر نئے زرعی قانون کولےکر دھرنے پر بیٹھے ہیں۔اس بیچ طرح طرح کی خبریں سوشل میڈیا پر خوب گردش کررہی ہے۔وہیں بھارتیہ ریل کے حوالے سے دعویٰ کیاجارہاہے کہ “ہم بھارتیوں کے خون پسینے سے بنی بھارتیہ ریل اب مودی جی کے دوست اڈانی ریل ہوگئی ہے”

محمد مہتاب کے فیس بک پوسٹ کا آرکائیو لنک۔

ٹویٹر پر وائرل ویڈیو کو کسان آندولن اور اڈانی گروپ سے بھی جوڑ کرکئی معروف شخصیت نے شیئرکیا ہے

اداکارہ نغمہ کے ٹویٹر پوسٹ کاآرکائیو لنک۔

https://twitter.com/HardikPatel_/status/1337768087505006592

ہاردک پٹیل کے پوسٹ کاآرکائیو لنک۔

Fact check / Verification

وائرل ویڈیو کےساتھ کئے گئے دعوے کی سچائی جاننے کےلیے ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات شروع کی۔سب سے پہلے ویڈیو کو انوڈ کی مدد سے کیفریم نکالا اور اسے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔اس دوران ہمیں وائرل ویڈیو سے ملتی جلتی ایک تصویر کےساتھ فائنینشیل ایکسپریس نامی ویب سائٹ پر20مارچ کی ایک خبر ملی۔ رپوٹ کے مطابق بھارتیہ ریل کے وڑودرا ڈیویزن نے آمدنی بڑھانے کےلئےلوکوموٹیو برانڈنگ کا استعمال کیا ہے۔لوکو موٹیوبرانڈنگ کےذریعے ریلوے اپنی آمدنی بڑھانے کےلیے کمنیوں کی تشہیر کرتی ہے۔

وائرل ویڈیو سے متعلق کیورڈ سرچ کے دوران ہمیں دی پرینٹ پر شائع وائرل ویڈیو کے حوالے سے13دسمبر 2020 کی ایک خبر ملی۔جس کے مطابق وائرل ویڈیو کے ساتھ کیاگیا دعویٰ فرضی ہے۔

دوسری جانب ہمیں محکمہ ریلوے کاایک ٹویٹ ملا۔جسے نوجنوری 2020 کو لوکوموٹیو برانڈنگ کی کئی تصاویر شیئر کی گئی ہے۔جس میں صاف طور پر نظر آرہاہے کہ ریل انجنوں پر کئی کمپنیوں کی تشہیرموجود ہیں۔

تحقیقات کے دوران ہمیں کنکٹ گجرات(Connect gujrat) نامی ویب سائٹ پر ایک فروری دوہزاربیس کی ایک خبر ملی۔جس میں وائرل ویڈیو سے متعلق جانکاری دی گئی ہے۔خبر کے مطابق فارچون برانڈ کی پہلی لوکوموٹیوبرانڈنگ وڑودرا اسٹیشن سے DRM (وڑودرا ڈیویزن) دیویندر کمار کی صدارت میں ہوئی تھی۔

Conclusion

نیوزچیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوتاہے کہ وائرل ویڈیو کا موجودہ کسان آندولن سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اور ناہی اڈانی گروپ نے بھارتیہ ریل کو خریدا ہے۔دراصل بھارتیہ ریل کے تحت لوکوموٹیو برانڈنگ کے ذریعے ریل آمدنی بڑھانے کےلئے کمپنیوں کی تشہیر کررہی ہے۔

Result – Misleading

Our sources

FE:https://www.financialexpress.com/infrastructure/railways/indian-railways-earns-big-revenue-from-adani-haldirams-branded-locomotives-details-here/1888611/

Theprint:https://theprint.in/hoaxposed/viral-video-claiming-adani-has-taken-over-indian-railways-is-false-its-just-an-ad/565966/

Tweet:https://twitter.com/RailMinIndia/status/1215314414372446209

CG:https://connectgujarat.com/locomotive-engine-with-fortune-branding-flagged-off-at-vadodara/

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular