Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
سابق بھارتی آرمی چیف جنرل وی پی ملک نے پاکستان کی تعریف کی اور رافیل و ایس-400 کی تباہی کا اعتراف کیا۔
جنرل وی پی ملک کی اس ویڈیو میں آواز مصنوعی ذہانت کی مدد سے تبدیل کی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین سابق بھارتی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل وی پی ملک کی ایک ویڈیو بڑے پیمانے پر شیئر کر رہے ہیں، جس کے ساتھ یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے نہ صرف پاکستان کی تعریف کی بلکہ رافیل طیارے اور ایس-400 دفاعی نظام کی تباہی کا بھی اعتراف کیا ہے۔
ایکس صارف نے ویڈیو کے ساتھ لکھا ہے “انڈیا کے سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل وی پی ملک نے جنگی ٹیکنالوجی میں پاکستان کی برتری کا برملا اعتراف کرتے ہوۓ کہا کہ رافیل طیاروں کا گرا دیا جانا اور ایس-400 ڈیفنس سسٹم کی تباہی پاکستان کی برتری کے واضح ثبوت ہیں”۔

ہم نے وائرل ویڈیو کو کیفریمز میں تقسیم کیا اور اس کے چند فریمز کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران 51 منٹ پر مشتمل اصل ویڈیو نیوز ایجنسی اے این آئی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر 13 دسمبر 2025 کو شیئر شدہ ملی۔ جس میں وی پی ملک مئی 2025 میں ہونے والے بھارت-پاک تنازعہ سے متعلق بات کر رہے ہیں، لیکن رافیل طیارے اور ایس-400 دفاعی نظام کی تباہی کا کوئی اعتراف نہیں کیا ہے۔

البتہ اصل ویڈیو میں بھارت کے سابق آرمی چیف جنرل وید پرکاش ملک (ریٹائرڈ) یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ “جیسا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں، آپریشن وجے کے دوران انسانی وسائل کا بڑے پیمانے پر استعمال کیا گیا اور زمینی سطح پر براہِ راست لڑائی ہوئی۔ تاہم آپریشن سندور کے دوران دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی سرحد تک عبور نہیں کیا”۔
وہ مزید کہتے ہیں کہ “ٹیکنالوجی میں بے پناہ ترقی ہو چکی ہے۔ اب ہمارے پاس اسٹینڈ آف ہتھیار موجود ہیں، اور دونوں ممالک کے پاس یہ صلاحیت ہے۔ اس کے ذریعے سرحد سے دور رہتے ہوئے بھی ایک دوسرے کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ یوں دونوں ممالک نے جدید ٹیکنالوجی کو اپنایا ہے۔ تاہم بھارت میں یقینی طور پر ہتھیار اور آلات بہتر ہیں”۔
پریس انفارمیشن بیورو کے فیکٹ چیک یونٹ کے مطابق پاکستانی پروپیگنڈا اکاؤنٹس سابق بھارتی آرمی چیف جنرل وید پرکاش ملک کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ویڈیو شیئر کر رہے ہیں، جس میں پاکستان کی تعریف اور رافیل طیاروں و ایس-400 دفاعی نظام کی تباہی کا جھوٹا دعویٰ کیا گیا ہے۔

مزید تصدیق کےلئے ہم نے اے آئی کا پتا لگانے والے ٹولز کی مدد لی۔ ہائیو ماڈریشن نے ویڈیو میں 88.5 فیصد اے آئی یا ڈیپ فیک مواد ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

نیوز چیکر نے مزید وائرل کلپ کا دو مختلف ڈیپ فیک ڈیٹیکشن ٹولز کے ذریعے تجزیہ کیا، دونوں ٹولز نے تصدیق کی کہ آڈیو میں رد و بدل کیا گیا ہے۔ ہی یا ڈیپ فیک وائس ڈیٹیکٹر ٹول نے وائرل کلپ میں استعمال کئے گئے آواز کو 100 میں سے 6 کی مستند اسکور دیا، جو اس بات کی واضح نشاندہی کرتا ہے کہ یہ آواز مصنوعی ذہانت کے ذریعے تبدیل کی گئی ہے۔

اسی طرح یونیورسٹی آف بفیلو کے یو بی میڈیا فارنزکس لیب کی جانب سے تیار کردہ ڈیپ فیک-او-میٹر نے بھی آڈیو کو جعلی قرار دیا، جہاں اس کے دو تجزیاتی نتائج نے بالترتیب 99.97 فیصد اور 75.2 فیصد امکان ظاہر کیا کہ وائرل ویڈیو میں استعمال کیا گیا آڈیو مصنوعی ذہانت سے تیار کیا گیا ہے۔


یہ بھی پڑھیں: کیا این سی سی ڈی جی نے مئی 2025 تنازعہ کے دوران پاکستانی ڈرون کے دہلی، گجرات تک پہنچنے کا اعتراف کیا؟
لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ واضح ہوا کہ سابق بھارتی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل وی پی ملک نے اصل ویڈیو میں نہ پاکستان کی تعریف کی اور نہ رافیل طیارے یا ایس-400 دفاعی نظام کی تباہی کا اعتراف کیا ہے۔ وائرل کلپ میں استعمال شدہ آواز مصنوعی ہے۔
Sources
X post by ANI News on 13 Dec 2025
X post by PIB Fact Check on 14 Dec 2025
Hive Moderation
Hiya
DeepFake-O-Meter