اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact Checkکیا الجیریا کے مرکزی بینک نے مسجد اقصیٰ کی تصویر والے 500...

کیا الجیریا کے مرکزی بینک نے مسجد اقصیٰ کی تصویر والے 500 دینار کے سکے جاری کئے؟ جانیں سچ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر اردو اور عربی کیپشن کے ساتھ مسجد اقصیٰ کی تصویر والا 500 کا ایک سکہ شیئر کیا جا رہا ہے۔ تصویر کی ایک جانب “الاقصٰی الشریف، القدس لنا” لکھا ہے، جبکہ دوسری جانب کی تصویر میں”500، بنک الجزائر، دینار” لکھا ہوا ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ الجیریا کے مرکزی بینک نے 500 دینار کے سکے جاری کئے ہیں، جس میں مسجد اقصیٰ کی تصویر بنی ہے۔

الجیریا کے مرکزی بینک نے مسجد اقصیٰ کی تصویر بنی 500 دینار کے سکے جاری نہیں کئے ہیں۔
Courtesy:Twitter@rihan_nihad

فیس بک پر ایک صارف نے اس تصویر کو اس دعوے کے ساتھ شیئر کیا ہے کہ الجیریا کے مرکزی بینک نے 500 دینار کا نیا سکہ جاری کیا ہے۔ جس پر مسجد الاقصیٰ کی تصویر کندہ ہے۔

الجیریا کے مرکزی بینک نے مسجد اقصیٰ کی تصویر بنی 500 دینار کے سکے جاری نہیں کئے ہیں۔
Courtesy:FB/InstantNews

وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact Check/Verification

مسجد اقصیٰ کی تصویر والے 500 دینار کے سکے کی حقیقت تک پہنچنے کے لئے ہم نے اس کو سب سے پہلے ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں نبض نامی ویب سائٹ پر شائع 23 مئی 2022 کی رپورٹ ملی۔ جس میں وائرل تصویر سے متعلق لکھا ہے کہ “الجزائر کے ایک فنکار نے اس سکے کو ڈیزائن کیا ہے”۔

مزید سرچ کے دوران ہمیں انسٹاگرام پر 20 جنوری 2018 کو وائرل سکے والی تصویر پوسٹ کی ہوئی ملی۔ جس کے مطابق یہ تصو 3ڈی ماڈل ہے، جسے الجیریا کے عبد الرزاق بوهدة نے بنایا ہے۔

Courtesy:Instagram @les.__.dz

مذکورہ جانکاری سے واضح ہوا کہ مسجد اقصیٰ کی تصویر والا 500 دینار کا سکے کا یہ ماڈل عبدالرزاق بوھدۃ نے بنایا ہے۔ پھر ہم نے اس نام کو گوگل پر سرچ کیا تو ہمیں عبدالرزاق بوھدۃ ڈاٹ آرٹ اسٹیشن ڈاٹ کام نامی ویب سائٹ ملا۔ جہاں ہمیں متعدد 3ڈی تصاویر ملی۔ لیکن 500 دینار کے سکے والی تصویر نہیں ملی۔ ویب سائٹ پیج کے نیچے ہمیں عبدالرزاق کا فیس بک اور انسٹاگرام ہینڈل ملا۔

عبدالرزاق کے فیس بک ہینڈل کو کھنگالا تو ہمیں 19 جنوری 2018 کو شیئر شدہ مسجد اقصیٰ کی تصویر والے 500 دینار کے سکے کی تصویر کا اصل نسخہ ملا۔ جس پر صاف طور پر لکھا ہے کہ یہ تصویر ایک 3 ڈی ماڈل ہے اور اسے عبدالرزاق نے بنایا ہے۔ اس کے علاوہ عبدالرزاق کے فیس بک اور انسٹاگرام پر متعدد 3ڈی تصاویر اور ویڈیو ملے، جسے انہوں نے سافٹ ویئر کی مدد سے بنایا ہے۔

اس سلسلے میں ہم نے عبدالرزاق بوھدۃ سے ای میل کے ذریعے رابطہ کرنے کی کوشش کی۔ لیکن ہمیں ان کی طرف سے اس کا جواب ابھی تک موصول نہیں ہوا۔ جواب ملتے ہی ہم اس آرٹیکل کو مزید اپڈیٹ کردیں گے۔

ان سبھی تحقیقات کے باوجود ہم نے الجیریا کے مرکزی بینک کی ویب سائٹ کو بھی کھنگالا۔ لیکن وہاں بھی ہمیں پانچ سو دینار کے سکے کے حوالے سے کسی بھی طرح کی جانکاری فراہم نہیں ہے۔ جس سے یہ ثابت ہو سکے کہ الجیریا کی مرکزی بینک نے مسجد اقصیٰ کی کندا ہوا سکہ جاری کیا ہو۔

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ الجیریا نے مسجد اقصی کی تصویر والا 500 کا کوئی سکہ جاری نہیں کیا ہے۔ جو تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے وہ ایک 3ڈی ماڈل ہے، جسے الجیریا کے آرٹسٹ عبدالرزاق بوھدۃ نے بنایا تھا۔

Result: False Context/False

Our Sources

Report Published by Nabd.com on 23 may 2022
Instagram post by les.__.dz on 20 jan 2018
Facebook post by Abderrezak.Bouhedda 19jan 2018
No such information on bank-of-algeria.dz

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular