ہفتہ, اگست 31, 2024
ہفتہ, اگست 31, 2024

ہومFact CheckFact Check: کیا بنگلہ دیش میں طلباء کی جانب سے دوبارہ مظاہرے...

Fact Check: کیا بنگلہ دیش میں طلباء کی جانب سے دوبارہ مظاہرے شروع کئے جانے کی ہے یہ وائرل ویڈیو؟ پوری حقیقت یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

سوشل میڈیا پر بنگلہ دیش میں طلباء کے مظاہرے کا بتاکر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو بنگلہ دیش میں دوبارہ طلباء کی جانب سے شروع کئے گئے مظاہرے کی ہے۔ جن کا مطالبہ ہے کہ بنگلہ دیش بھارت سے سبھی طرح کے تعلقات ختم کر دے۔ ویڈیو کے ساتھ ایکس صارفین نے لکھا ہے “بنگلہ دیش میں پھر سے مظاہرے پھوٹ پڑے۔ طالب علموں کا مطالبہ ہے کہ بنگلہ دیش بھارت سے سب رابطے ختم کرے”۔

آرکائیو لنک یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact

وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل لینس پر سرچ کیا۔ جہاں ہمیں بنگلہ دیشی ٹی وی چینل جمونا ٹی وی اور اے این ٹی نیوز کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ہوبہو ویڈیو موصول ہوئی۔ جسے 25 اور 26 اگست 2024 کو شائع کیا گیا تھا۔

ان رپورٹ کے مطابق وائرل ویڈیو میں نظر آرہے لوگ بنگلہ دیش کی انصار فورس ہے، جو ملازمت کے حوالے سے بنگلہ دیش سیکریٹیٹ کے دروازے پر مظاہرہ کر رہے تھے۔ تبھی طلباء اور انصار فورس میں جھڑپ ہوگئی، جس کی یہ ویڈیو ہے۔ لیکن اس ویڈیو میں بنگلہ دیشی طلباء کا بھارت سے تعلقات ختم کرنے کو لےکر احتجاج کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔

Courtesy: YouTube/ ANT News

مزید سرچ کے دوران ہمیں وائرل ویڈیو سے متعلق 26 اگست کو شائع ہونے والی روزنامہ اسٹار کی ایک رپورٹ موصول ہوئی۔ جس میں واضح کیا گیا ہے کہ اپنی ملازمت کی قومی منظوری کے مطالبے کو لےکر انصار کے ارکان دو دنوں سے بنگلہ دیش سیکرٹریٹ کی گیٹ پر احتجاج کر رہے تھے۔ حالانکہ حکومت نے ان کی مانگوں کو منظور کرنے کا فیصلہ لے لیا تھا، اس کے باوجود جب انہوں سیکریٹیریٹ کا گھیراؤ منسوخ نہیں کیا تو ہزاروں کی تعداد میں طلباء بھی وہاں سے انہیں ہٹانے کے لئے پہنچ گئے۔ اسی بیچ دونوں گروپوں میں تصادم ہو گیا، جس میں تقریاً 50 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

Courtesy: The Daily Star

یہ بھی پڑھیں: کیا ڈھاکہ یونیورسٹی میں بھارتی پرچم کو نذر آتش کئے جانے کی ہے یہ تصویر؟ پوری حقیقت یہاں پڑھیں

لہٰذا آن لائن ملنے والے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ جس ویڈیو کو بنگلہ دیش کا بھارت سے سبھی طرح کے تعلقات ختم کرنے کو لےکر بنگلہ دیش میں دوبارہ طلباء کی جانب سے شروع کئے گئے مظاہرے کا بتایا جا رہا ہے وہ دراصل بنگلہ دیش کے انصار فورس (پیرا ملیٹری) کی جانب سے اپنی ملازمت کی قومی منظوری کے مطالبے کو لےکر کئے جا رہے مظاہرے کی ہے۔

Result: False

Sources
Video reports published by YouTube Channels Jamuna TV and ATN News on 25,26 Aug 2024
Report published by The Daily Star on 26 Aug 2024


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular