سوشل نٹورکنگ سائٹس فیس بک اور ایکس پر ایک پوسٹ میں بنگلہ دیشی کرکٹر تمیم اقبال کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ تمیم اقبال کا حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال ہوگیا ہے۔
ایک فیس بک صارف نے کیپشن میں لکھا ہے “افسوسناک خبر:معروف بنگلہ دیشی کرکٹر تمیم اقبال دل کا دورہ پڑنے کے بعد انتقال کر گئے انا للہ وانا الیہ را جون”۔

آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔
Fact Check/Verification
ہم نے سب سے پہلے گوگل پر “بنگلہ دیشی کرکٹر تمیم اقبال ہارٹ اٹیک، ڈیتھ” کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں رواں ماہ کی 25 تاریخ کو شائع ہونے والی یونائٹیڈ نیوز آف بنگلہ دیش نامی نیوز ویب سائٹ پرتمیم اقبال کی صحت کے حوالے سے شائع ایک خبر موصول ہوئی۔ جس میں واضح کیا گیا ہے کہ وقت پر علاج ہونے کے باعث تمیم کی حالت میں نمایاں بہتری آئی ہے، اب وہ اپنے اہل خانہ سے بات چیت بھی کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے دیگر خبریں یہاں پڑھیں۔

فرانس 24 کی ویب سائٹ پر 26 مارچ 2025 کی ایک خبر موصول ہوئی، جس میں نیوز ایجنسی اے ایف پی ڈھاکہ کے حوالے سے لکھا ہے کہ بنگلہ دیش کے سابق کپتان تمیم اقبال نے صحت یاب ہونے کے بعد اپنے مداحوں کی حمایت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مزید تحقیقات کے دوران ہمیں تمیم اقبال کے آفیشل فیس بک پیج پر ایک پوسٹ موصول ہوا، جس میں ان کے صحت یاب ہونے کا ذکر کیا گیا ہے۔
Conclusion
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ بنگلہ دیشی کرکٹر تمیم اقبال کے حرکت قلب کے بعد انتقال کی خبر بے بنیاد ہے، فی الحال وہ اب صحت یاب ہیں۔
Sources
Reports published by United News of Bangladesh and France24 0n 25/26 March 2025
Facebook post by TamimOfficial 0n 25 March 2025