اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: ترکی صدر اردوغان کو زہر دینے اور دل کا دورہ...

Fact Check: ترکی صدر اردوغان کو زہر دینے اور دل کا دورہ پڑنے کی خبر بے بنیاد ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
ترکی صدر رجب طیب اردوغان کو زہر دے دیا گیا ہے اور انہیں دل کا دورہ بھی پڑا ہے وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
Fact
ترکی صدر اردوغان کو دل کا دورہ نہیں پڑا ہے اور نا ہی انہیں زہر دیا گیا ہے۔ میڈیا ادارے اور سوشل میڈیا پر کیا گیا دعویٰ فرضی ہے۔

سوشل میڈیا اور میڈیا رپورٹس میں ترکی صدر رجب طیب اردو غان کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اردوغان کو زہر دے دیا گیا ہے اور انہیں دل کا دورہ بھی پڑا ہے۔ ان کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے۔ جس کے باعث انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

ایک فیس بک صارف نے اردوغان کی تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “ترک صدر رجب طیب اردگان کو زہر دیا گیا اور دل کا دورہ بھی پڑا۔ اسپتال میں زیر علاج۔ ترک صدر رجب طیب اردگان عالمی منظرنامے پر اہلِ اسلام کے حق میں اور اسلاموفوبیا کیخلاف گونجنے والی نمایاں ترین آوازوں میں سے ایک ہیں۔ اللہ تعالیٰ جلد صحت کاملہ عاجلہ عطا فرمائے آمین ثمہ آمین”۔

اردوغان کو زہر دینے اور دل کا دورہ پڑنے کی خبر جعلی ہے۔
Courtesy: FB/muhammedayyub.jzbi

Fact Check/Verification

ترکی صدر اردوغان کو زہر دینے اور دل کا دورہ پڑنے سے متعلق کئے گئے دعوے کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے اپنی تحقیقات کا آغا ز کیا۔ سب سے پہلے نیوز چیکر نے اردوغان کی صحت سے متعلق کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران صدر اردوغان کی جسٹس اور ڈیولپمنٹ پارٹی کے ترجمان عمر کیلک کا ایک ٹویٹ ملا۔ جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ غیر ملکی میڈیا ترکی صدر سے متعلق فرضی خبریں پھیلا یا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی لکھا ہے کہ صدر اردوغان صحتیابی کی طرف گامزن ہیں اور جلد ہی اپنے کام پر لوٹیں گے۔

مزید سرچ میں ترکی کے موصلاتی سربراہ فخرالدین آلتن کی جانب سے 27 اپریل 2023 کو شیئر شدہ وائرل دعوے سے متعلق ایک ٹویٹ ملا۔ جس میں انہوں نے صدر کی صحت سے متعلق ایسی ہی کچھ فرضی خبروں کے اسکرین شارٹ شیئر کئے ہیں اور ایسی کسی بھی جانکاری سے انکار کیا ہے۔ یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ صدر اردوغان 27 اپریل کو ہونے والی نیوکلیئر پلانٹ کی افتتاحی تقریب میں ورچوئلی شرکت کریں گے۔

Courtesy: Twitter @fahrettinaltun

اس کے علاوہ ہم نے ترکی صد اردوغان کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل کو کھنگالا، جہاں ہمیں ایسی کئی تازہ پوسٹ ملیں، جس میں انہیں حالیہ دنوں میں چل رہے الیکشن کیمئن میں شرکت کرنے اور انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ ترکی صدر بالکل صحتیاب ہیں اور وہ انتخابی پروگرام میں حصہ بھی لے رہے ہیں۔

اویسم اسکرین شارٹ ٹول کی مدد سے بنائی گئی ویڈیو

ایسو سی ایٹ پریس کے مطابق 26 اپریل 2023 کو ترکی صدر رجب طیب اردوغان لائیو ٹیلی ویژن کو انٹرویو دے رہے تھے، تبھی ان کے معدے میں تکلیف ہوئی، جس کے بعد انہوں نے ایک دن گھر میں آرام کرنے او ر انتخابی مہم میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ویڈیو کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ وہ ترکی کے پہلے جوہری پاور پلانٹ کے آغاز کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس رپورٹ سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ ترکی صدر اردوغان کو زہر دینے والا دعویٰ فرضی ہے۔

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ ترکی صدر اردوغان کو دل کا دورہ نہیں پڑا ہے اور نا ہی انہیں زہر دیا گیا ہے۔ میڈیا ادارے اور سوشل میڈیا پر کیا گیا دعویٰ بے بنیاد ہے۔

Result: False

Our Sources
Tweets by omerrcelik and fahrettinaltun on 27 April 2023
Tweet by RTErdogan
Report published by APNews on 27 April 2023


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular