Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
سوشل میڈیا پر روس میں آئے زلزلے کے بعد متعدد فرضی دعوے گردش کر رہے ہیں۔ اسی تناظر میں ساحل کنارے پر آئی ایک بیلوگا وہیل مچھلی کی ویڈیو کو بھی شیئر کیا جا رہا ہے۔ ویڈیو میں سفید رنگ کی 4 بڑی مچھلیاں و ایک سرمئی رنگ کی چھوٹی مچھلی ساحل پر نظر آ رہی ہیں۔ ان کے ساتھ 2 افراد بھی دکھائی دے رہے ہیں۔
ویڈیو کے ساتھ آر ٹی ای اردو کے مستند ایکس ہینڈل پر دعویٰ کیا گیا کہ “روس کے کامچاٹکا ساحل پر سونامی کے بعد ایک بیلوگا وہیل مچھلی ساحل پر آ گئی”۔

روس میں زلزے کے بعد ساحل پر آئی بیلوگا وہیل مچھلی کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کی تحقیقات کے لئے ہم نے سب سے پہلے اس ویڈیو کے کیفریم کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں 17 اگست 2023 کو ہاوا فورم نامی ایکس ہینڈل پر بیلوگا وہیل مچھلی کی ایسی کی ایک ویڈیو موصول ہوئی۔ ویڈیو کے ساتھ روسی زبان میں کیپشن موجود تھا، جس کے مطابق یہ ویڈیو روس کے کامچاٹکا میں ماہی گیروں کے بیلوگا وہیل کے خاندان کو لہر کے واپس آنے تک پانی پلانے اورکھلانے کی ہے۔

مزید سرچ کے دوران ہمیں نیوزویک کی ویب سائٹ پر 15 اگست 2023 کو شائع ایک آرٹیکل موصول ہوا۔ اس رپورٹ میں لوکل نیوز آؤٹ لیٹ کامچاٹکا انفارم کے حوالے سے لکھا ہے کہ دریائے تیگل کے ساحل پر بیلوگا وہیل مچھلی کے ایک خاندان کو پھنسا ہوا پایا گیا۔ ماہی گیروں نے ان مچھلیوں کو بچایا اور لہر کے واپس آنے تک انہیں پانی اور کھانا مہیا کرتے رہے۔
اس حوالے سے اسپوتنک ترکی نے بھی 18 اگست 2023 کو ایک آرٹیکل شائع کیا تھا۔ اس آرٹیکل میں بھی وائرل ویڈیو کا استعمال کیا گیا ہے۔
لہٰذا ہماری تحقیقات سے واضح ہوا کہ بیلوگا وہیل کے ساحل پر آنے کی یہ ویڈیو پرانی ہے اور روس میں حالیہ زلزلے سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
Sources
X post by @HavaForum on 17 Aug 2023
Reports published by Newsweek and Sputnik on 15 Aug 2023