جمعہ, نومبر 22, 2024
جمعہ, نومبر 22, 2024

HomeFact Checkامت شاہ کی صحتیابی کےلیے روزہ رکھنے والے بی جے پی لیڈر...

امت شاہ کی صحتیابی کےلیے روزہ رکھنے والے بی جے پی لیڈر جاوید قریشی مولانا نہیں ہیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر ایک مولانا نما شخص کی تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ دعویٰ ہے کہ بی جے پی لیڈر جاوید قریشی کرائے کے مولانا نکلے۔

جاوید قریشی کے حوالے سے وائرل پوسٹ
viral image from Twitter

جاوید قریشی کے حوالے سے وائرل پوسٹ

بی جے پی لیڈر جاوید قریشی کے حوالے ٹویٹر یوزر ریان علی نے لکھا ہے کہ قریشی کرائے کہ مولانا ہیں۔آرکائیو لنک۔

آفرین نامی ٹویٹر یوزر نے جاوید قریشی کو نقلی مولانا بتا کر ان تصویر کو شیئر کیا ہے۔آرکائیو لنک۔

ریحان نامی یوزر نے بھی مذکورہ دعوے کے ساتھ تصویر کو شیئر کیا ہے۔آرکائیو لنک۔

Fact Check/Verification

جموں کشمیر کے کپواڑہ سے تعلق رکھنے والے بی جے پی لیڈر جاوید قریشی ان دنوں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہے ہیں۔ایک تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا جارہا ہے جاوید قریشی کرائے کے مولانا ہیں۔اس بات میں کتنی سچائی ہے اور کس وجہ سے قریشی ٹرول ہورہے ہیں اس سلسلے میں آج ہم پڑتال کریں گے۔آیئے جانتے ہیں کیا ہے پورا معاملہ۔

جاوید قریشی گزشتہ دنوں ایک ویڈیو کے ذریعے کہا تھا کہ وزیر داخلہ امت شاہ جب تک کروناوائرس سے ٹھیک نہ ہوجائے وہ روزہ رکھیں گے۔اسی پر سوشل میڈیا یوزروں نے انہیں کرائے کا مولانا کہنا شروع کردیا۔جب ہم نے اس حوالے سے کچھ کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں اس دورن نیوز18اردو،قومی آواز اور یواین آئی پر شائع خبریں ملیں۔جس کے مطابو جاوید قریشی امت شاہ کی صحتیابی کےلیے روزہ رکھنے کا اعلان کیاتھا۔لیکن یہ کہیں نہیں لکھا ہوا ملا کہ جاوید ایک مولانا ہیں۔

پہلی فائنڈنگ

کیا سچ میں جاوید قریشی مولانا ہیں؟

مذکورہ خبر سے واضح نہیں ہوسکا تو نیوزچیکر کی ٹیم نے جموں کشمیر کے کپواڑہ کے رہنے والوں سے فون پر رابطہ کیا اور ان سے اس بارے میں جانکاری طلب کی تو انہوں نے صاف بتایا کہ جاوید قریشی کپواڑہ کے بی جے پی کے ایک مسلم لیڈر ہیں ۔جاوید کسی بھی مدارس اسلامیہ سے ڈگری یافتہ مولانا نہیں ہیں۔اب یہ واضح ہوچکا کہ قریشی آفیشلی مولانا نہیں ہے۔

نیوزچیکر کی ٹیم اس سے پہلے بھی مختلف فرضی پوسٹ کو ڈیبنک کرچکی ہے۔

Conclusion

نیوزچیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ جاوید قریشی کے حوالے سے مولانا ہونے کا دعویٰ فرضی ہے۔جاوید کپواڑہ کے ایک مسلم لیڈر ہیں ناکہ مولانا ہونے کے ساتھ ایک بی جے پی لیڈر ہیں۔

Our Sources

News18: https://urdu.news18.com/news/jammu-kashmir/bjp-leader-of-kashmir-javed-qureshi-will-start-roza-for-amit-shah-health-na-312801.html

Qaumiawaz: https://www.qaumiawaz.com/national/bjp-leader-started-fasting-for-the-recovery-of-corona-positive-amit-shah

UNIUrdu:https://www.uniurdu.com/news/regional/story/2106165.html

Ground verification

Result:Misleading

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular