Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
بہار میں سیاسی لیڈر عوام کے قدموں میں گر کر ووٹ مانگ رہے ہیں۔
یہ تصویر 2020 مدھیہ پردیش ضمنی انتخاب کی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی جا رہی ہے جس میں ایک سیاسی رہنما ایک بزرگ کے قدموں میں گر کر ووٹ مانگتے نظر آ رہے ہیں۔ جسے بہار اسمبلی انتخابات سے جوڑ کر شیئر کیا جا رہا ہے۔ دعویٰ ہے کہ انتخابات آتے ہی رہنماؤں نے عوام کے قدموں میں گر کر ووٹ مانگنا شروع کر دیا ہے۔
فیس بک پر ایک صارف نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے ہندی میں لکھا “دیکھیے اِن کو، کام کے وقت گھر بیٹھتے ہیں اور الیکشن کے وقت پیر، بہار الیکشن کے مناظر، کام کیا ہوتا تو آج اتنا جھکنا نہ پڑتا۔” پوسٹ کا آرکائیو یہاں دیکھیں۔ دیگر پوسٹس یہاں اور یہاں دیکھیں۔

وائرل تصویر کو گوگل لینس کے ذریعے تلاش کرنے پر ہمیں یہ تصویر اکتوبر 2020 کو شیئر شدہ کئی فیس بک پوسٹس میں ملیں، جن میں اسے مدھیہ پردیش کے بھانڈیر اسمبلی ضمنی انتخابات کے دوران بی جے پی رہنما سنت رام سِرونیا کو اپنی اہلیہ رکشا سِرونیا کے لئے ووٹ مانگتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس کا بہار کے موجودہ انتخابات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
تحقیق کے دوران ہمیں رکشا سنت رام سِرونیا کے فیس بک پیج پر 7 اکتوبر 2020 کو شیئر شدہ تصاویر ملیں، جس کے ساتھ فراہم کردہ معلومات کے مطابق سنت رام سِرونیا سمیت دیگر بی جے پی رہنما بھانڈیر اسمبلی کے سالون-بی گاؤں میں جا کر انتخابی مہم چلا رہے تھے۔ اس پوسٹ میں وہ تصویر بھی موجود تھی جو اب بہار الیکشن سے جوڑ کر وائرل ہو رہی ہے۔
اس کے بعد ہم نے سنت رام سِرونیا سے رابطہ کیا، جنہوں نے تصدیق کی کہ تصویر انہی کی ہے اور یہ بھانڈیر اسمبلی ضمنی انتخابات 2020 کی انتخابی مہم کے دوران لی گئی تھی۔
‘ہم سمویت‘ نامی ویب سائٹ پر 14 اکتوبر 2020 کی ایک رپورٹ میں بھی یہ تصویر موجود ہے۔ رپورٹ میں لکھا ہے کہ سنت رام سِرونیا اپنی اہلیہ کے لئے ووٹ مانگنے کے مقصد سے گاؤں گاؤں جا کر عوام سے ملاقات کر رہے تھے۔ اس دوران بی جے پی رہنما ایک ووٹر کے قدموں میں لیٹ کر کے ووٹ مانگتے نظر آئے تھے۔
واضح رہے کہ مدھیہ پردیش کے بھانڈیر کی اُن 28 سیٹوں میں سے ایک ہے جہاں 2020 میں ضمنی انتخابات ہوئے تھے۔ بھانڈیر ضمنی انتخابات 2020 میں بی جے پی امیدوار رکشا سنت رام سِرونیا کی جیت ہوئی تھی۔ تاہم، 2023 کے اسمبلی انتخابات میں رکشا سِرونیا کو ٹکٹ نہیں ملا تھا۔
اس طرح یہ واضح ہوا کہ یہ تصویر مدھیہ پردیش کی پانچ سال پرانی ہے اور اسے بہار اسمبلی انتخابات سے جوڑ کر گمراہ کن دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔
Sources
Facebook Post by Raksha Santram Saroniya, Oct 7, 2020
Facebook Post by Indra Vikram Singh, Oct 7, 2020
Facebook Post by Dashrath Singh Yadav, Oct 9, 2020
Report by News18, Nov 10, 2020
(نوٹ: اس آرٹیکل کو ہندی سے اردو میں ترجمہ کیا گیا، جسے سلمان نے لکھا ہے۔)
Mohammed Zakariya
November 13, 2025
Mohammed Zakariya
November 12, 2025
Mohammed Zakariya
November 3, 2025