اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: کیا ایودھیا کے اسکول میں آسمان سے برسی آگ؟جانیں وائرل...

Fact Check: کیا ایودھیا کے اسکول میں آسمان سے برسی آگ؟جانیں وائرل ویڈیو کا سچ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim:
ایودھیا، اتر پردیش کے بچو لال انٹر کالج میں آسمان سے ہوئی آگ کی بارش۔
Fact:
یہ ویڈیو ایودھیا کے بچو لال انٹر کالج کی ہی ہے لیکن اس میں بارش کے دوران سوڈیم پھینکنے سے زمین پر آگ دکھائی دے رہی ہے، جسے آسمان سے برسی آگ بتایا جا رہا ہے۔

ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں بارش کے دوران زمین پر آگ لگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ اتر پردیش کے ایودھیا کے پورا بازار میں واقع بچو لال انٹر کالج میں بارش کے ساتھ آسمان سے آگ برسنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

آسمان سے برسی آگ کا نہیں بلکہ بارش میں سوڈیم پھینکنے سے لگی آگ کا ہے یہ ویڈیو۔
Courtesy: Facebook/ rasheed.sitamarhi

وائرل پوسٹ کو یہاں اور یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔

Fact Check/Verification

آسمان سے برسی آگ کا بتا کر شیئر کی گئی اس ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لئے سب سے پہلے ہم نے اسے انوڈ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور انہیں گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں امر اجالا کی 19 جولائی کو شائع شدہ ایک رپورٹ ملی۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ یہ ویڈیو ایودھیا کے بچو لال انٹر کالج کی ہے۔ لیکن اس رپورٹ میں اس کے پیچھے کی وجہ واضح نہیں کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق تحقیقات جاری ہے۔ حالانکہ اسکول کے پرنسپل اور علاقے کے چوکی انچارج اجیت تیواری نے کہا کہ یہ بچوں کی کوئی شرارت ہو سکتی ہے۔

Courtesy: Amar Ujala

مزید سرچ کے دوران ہمیں نیوز اسٹیٹ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر بھی اس حوالے سے 19 جولائی کو شائع ایک رپورٹ موصول ہوئی۔ جس میں اینکر ایودھیا کے ایک رپورٹر سے بات کر رہی ہیں اور رپورٹر انہیں بتا رہا ہے کہ اسکول مینجمنٹ کے مطابق بچوں نے لیب میں رکھا کوئی کیمیکل باہر پھینکا تھا۔ جس کی وجہ سے زمین پر آگ لگی تھی۔ مقامی رہائشیوں نے بھی بتایا کہ بارش تو پورے علاقے میں ہوئی تھی، لیکن آگ محض اسکول کے میدان میں دیکھی گئی۔

Courtesy: YouTube/ State News

مزی سرچ کے دوران ہمیں گوگل ارتھ پر ایودھیا کے بچو لال انٹر کالج کی تصاویر ملیں۔ جن میں ایک تصویر وائرل ویڈیو میں نظر آرہے منظر سے ملتی جلتی تھی۔ درج ذیل میں کئے گئے موازنے سے واضح ہوتا ہے کہ ویڈیو بچو لال انٹر کالج کی ہی ہے۔

مزید تحقیق کے لئے ہم نے بچو لال انٹر کالج سے بھی رابطہ کیا۔ جہاں ہماری بات اسکول کے سینئر استاذ ڈاکٹر ادے پرتاپ سے ہوئی۔ انہوں نے نیوزچیکر سے گفتگو میں بتایا کہ “یہ ویڈیو 18 جولائی کی ہے اور یہ محض بچوں کی ایک شرارت تھی۔ بچوں نے سوڈیم بارش کے پانی میں پھینکا، جس کی وجہ سے زمین پر آگ لگتے ہوئے دکھائی دے رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آسمان سے آگ کی بارش والا دعویٰ سراسر غلط ہے”۔

کیا واقعی سوڈیم کو پانی میں پھینکنے سے لگتی ہے آگ؟


ہم نے یہ بھی پتا لگانے کی کوشش کی کہ کیا واقعی سوڈیم کو پانی میں پھینکنے سے آگ لگ سکتی ہے؟ تو اس سے متعلق سرچ کے دوران ہمیں یوٹیوب پر کئی سائنس ایکسپیریمنٹ کی ویڈیوز ملیں۔ جن میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح سوڈیم کو پانی میں پھینکنے سے آگ لگتی ہے۔

اس سے متعلق مزید معلومات ہمیں بائجوس کی ویب سائٹ پر ایک سوال کے جواب میں بھی ملی۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ سوڈیم کے پانی کے قریب آنے پر بہت زیادہ گرمی پیدا ہوتی ہے، جس سے ہائیڈروجن گیس بنتی ہے. جو آگ پکڑ لیتی ہے اور اس سے مختصر سا دھماکہ بھی ہوتا ہے۔ مزید تفصیلات لین ٹک کی ویب سائٹ پر بھی پڑھی جا سکتی ہے۔

Courtesy: YouTube/@Science.Boy1

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے واضح ہوتا ہے کہ ایودھیا کے اسکول میں آسمان سے برسی آگ کا بتا کر شیئر کی گئی ویڈیو ایودھیا کے بچو لال انٹر کالج کی ہے۔ جہاں بچوں نے بارش کے دوران سوڈیم پانی میں پھینک دیا تھا۔

Result: Partly False

Our Sources
Report published by Amar Ujala on 19 July 2023
Video report published by News State on 19 July 2023
Science Experiment videos by YouTube channel @Science.Boy1 and DainyVoiceDude
Google Earth search
Sodium and water reaction details on Byjus and Lenntech


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular