منگل, نومبر 19, 2024
منگل, نومبر 19, 2024

HomeFact CheckFact Check: تمل ناڈو سے بہرائچ جا رہے پٹاخوں سے بھرے ٹرک...

Fact Check: تمل ناڈو سے بہرائچ جا رہے پٹاخوں سے بھرے ٹرک میں لگی آگ کی ویڈیو گمراہ کن دعوے کے ساتھ وائرل

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

سوشل میڈیا پر پٹاخوں سے بھرے ٹرک میں لگی آگ کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ تمل ناڈو سے ایودھیا رام مندر کی افتتاحی تقریب کا جشن منانے کے لئے آتش بازی کا سامان لے جانے والے ٹرک میں آگ لگ گئی۔

پٹاخوں سے بھرے ٹرک میں لگی آگ کی اس ویڈیو کا تعلق رام مندر کی افتتاحی تقریب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
Courtesy: X @KarRiz45

Fact

رام مندر کی افتتاحی تقریب کا جشن منانے کے لئے پٹاخوں سے بھرے ٹرک میں لگی آگ کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو سے متعلق ہم نے ایکس (ٹویٹر) پر کیورڈ سرچ کئے۔ اس دوران ہمیں اناؤ پولس کی جانب سے وائرل دعوے والے پوسٹ کا جواب ایکس پر ملا۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ پٹاخے سے بھرا ہوا ٹرک تمل ناڈو سے بہرائچ جا رہا تھا۔ جس میں رواں ماہ کی 17 تاریخ کی صبح 4:00 بجے کھرگی کھیڑا کے پاس آگ لگ گئی۔

ٹرک کا نمبر ٹی این 28 اے ایل 6639 تھا، جس میں پٹاخے لدے ہوئے تھے، پولس کو اطلاع ملتے ہی پوروا پولس اسٹیشن اور فائر بریگیڈ موقع پرپہنچ کر آگ پر پوری طرح قابو پالیا، اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولس کی جانب سے ٹرک مالک سے بات کرنے کے بعد پتہ چلا کہ مذکورہ ٹرک تمل ناڈو سے بہرائچ جا رہا تھا، جس میں آتش بازی، بچوں کے پوسٹرز، فلمی فنکاروں کے پوسٹرز اور دکان کی سپلائی کے لئے مذہبی پوسٹر لدے ہوئے تھے۔

Courtesy: X @unnaopolice

اس کے علاوہ پوروا کی علاقائی آفیسر سونم سنگھ کا بیان آج تک اور نیوز 18 کے 17 جنوری 2024 کو شائع ہونے والی خبروں میں موصول ہوا۔ سونم سنگھ کے مطابق پٹاخوں سے بھرا ٹرک بہرائچ جا رہا تھا، لیکن نامعلوم وجوہات کی وجہ سے صبح چار بجے کھڑگی کھیڑا گاؤں کے نزدیک ٹرک میں آگ لگ گئی تھی۔ مقامی پولس اور فائر بریگیڈ کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا اور اس حادثے میں کسی بھی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس کے علاوہ سی او سونم سنگھ کا ویڈیو بیان بھی دینک بھاسکر کی صحافی ممتا ترپاٹھی نے اپنے ایکس ہینڈل پرشیئر کیا تھا، جس نے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ ٹرک ایودھیا جارہا تھا۔ آپ کو بتادیں کہ دیگر مقامی صحافیوں نے بھی اپنے ایکس ہینڈل سے واضح کیا ہے کہ ٹرک بہرائچ جا رہا تھا۔

Courtesy: X MamtaTripathi80

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ واضح ہوا کہ رام مندر کی افتتاحی تقریب کے جشن کے لئے لے جا رہے پٹاخوں سے بھرے ٹرک میں آگ لگنے کا دعویٰ گمراہ کن ہے۔ دراصل پٹاخوں سے بھرا یہ ٹرک تمل ناڈو سے بہرائچ جا رہا تھا، لیکن نامعلوم وجوہات کی وجہ سے صبح 4 بجے کھڑگی کھیڑا گاؤں کے قریب ٹرک میں آگ لگ تھی۔

Result: Partly False

Our Sources
Tweets shared by Unnao Police and journalists
Media reports


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular