Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
Claim
مہاکمبھ میں بم دھماکے کی وجہ سے آگ لگی تھی۔
Fact
یہ دعویٰ غلط ہے۔ مہاکمبھ میں آتشزدگی کا حادثہ دراصل سلنڈر لیکیج کی وجہ سے پیش آیا تھا۔
رواں ماہ کی 19 تاریخ کو پریاگ راج کے مہاکمبھ میں آگزنی کا واقعہ پیش آیا تھا۔ یہ واقعہ میلا علاقے کے سیکٹر 19 میں تقریباً شام 4 بجے پیش آیا۔ کرپتری دھام وارانسی اور گیتا پریس گورکھپور کے کیمپ میں لگی آگ کے باعث چند ہی لمحے میں 200 سے زائد خیمے جل کر خاکستر ہو گئے۔ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، لیکن ہریانہ اور سلی گڑی کے دو افراد آگ کی لپیٹ میں آنے سے جھلس گئے۔ اس حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مہاکمبھ میں آگ ایک بم دھماکے سے لگی تھی۔
20 جنوری 2025 کی ایک انسٹاگرام پوسٹ (آرکائیو) میں کمبھ میلہ میں آتشزدگی کے حادثے سے متعلق مناظر کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ ویڈیو پر لکھا ہے، “مہاکمبھ میں بم دھماکہ ہوا ہے”۔ اس طرح کی دوسری پوسٹس یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔
دعوے کی تصدیق کے لئے ہم نے گوگل پر ‘مہاکمبھ میں بم دھماکے کی وجہ سے لگی آگ’ کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں ایسی کوئی قابل اعتماد میڈیا رپورٹ موصول نہیں ہوئی جو اس دعوے کی تصدیق کرے کہ مہاکمبھ میں آگ ایک بم دھماکے کی وجہ سے لگی تھی۔
20 جنوری 2025 کو نیوز 18 نے ‘مہاکمبھ میلہ 2025: مہاکمبھ میلے میں آگ کیسے لگی… سازش یا کچھ اور؟ ‘تحقیقاتی رپورٹ میں سب واضح ہو گیا’ عنوان کے ساتھ شائع ہونے والی رپورٹ میں لکھا تھا کہ ‘اتوار کی شام پریاگ راج کے مہاکمبھ آگزنی معاملے میں تحقیقاتی رپورٹ سامنے آئی ہے۔ اس تفتیش میں کسی بھی قسم کی سازش کے امکان کو رد کر دیا گیا ہے۔ جانچ میں پتہ چلا ہے کہ گیتا پریس کے کچن میں چائے بناتے وقت چھوٹے سلنڈر لیک ہونے کے باعث آگ لگی تھی۔ آگ لگنے سے کچن میں رکھے دو گیس سلنڈر پھٹ گئے۔
اس معاملے پر 20 جنوری 2025 کو شائع ہونے والی دینک جاگرن کی رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ ‘ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گیس سلنڈر میں لیکیج کی وجہ سے آگ لگی تھی اور پھر دھماکہ ہوا تھا۔ اس کے بعد آگ بڑھتی گئی اور کئی خیمے اور جھونپڑیوں کو لپیٹ میں لے لیا تھا۔
للن ٹاپ کی ایک رپورٹ میں اے ڈی جی بھانو بھاسکر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس دوران وہ سلنڈر کے پھٹنے مہاکمبھ میں لگی آگ کی وجہ بتا رہے ہیں۔
مزید معلومات کے لئے ہم نے مہاکمبھ کے ضلع مجسٹریٹ سے بھی رابطہ کیا ہے۔ ان کا جواب آنے پر رپورٹ کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اسدالدین اویسی کی سادھوؤں کے بھیس میں گنگا میں ڈُبکی لگانے کی اے آئی ویڈیو وائرل
اس طرح تحقیقات سے ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ مہا کمبھ میں بم دھماکے کی وجہ سے آگ لگنے کا دعویٰ فرضی ہے دراصل آگ گیس سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے لگی تھی۔
Sources
Report published by News 18 on 20th January 2025.
Report published by Dainik Jagran on 20th January 2025.
Report published by Lallantop on 19th January 2025.
(اس آرٹیکل کو ہندی فیکٹ چیک سے ترجمہ کیا گیا ہے۔)
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔