Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
Claim
پریاگ راج ریلوے اسٹیش پر ہوئے ٹرین حادثے کی ویڈیو۔
Fact
نہیں، ویڈیو پرانی اور برازیل کی ہے۔
پریاگ راج میں جاری مہاکمبھ میلے میں ہوئی بھگدڑ کے بعد اب سوشل میڈیا پر مختلف ویڈیو اور تصاویر فرضی دعوے کے ساتھ وائرل ہورہی ہیں۔ ان دنوں ہندی کیپشن کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی جارہی ہے جس میں ٹریک پر کھڑی بس کو ٹرین تیز ٹکر مارتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو 3 فروری 2025 کو پریاگ راج ریلوے اسٹیشن پر ہوئے ٹرین حادثے کی ہے۔
آرکائیو لنک یہاں دیکھیں۔
ٹرین کی جانب سے بس کو ٹکر مارے جانے کی اس ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے سب سے پہلے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں ریڈیو چرنگا لیٹنا چلی نامی فیس بک پیج پر ہوبہو ویڈیو موصول ہوئی۔ جس میں اس ویڈیو کو برازیل کا بتایا گیا ہے۔
مزید تحقیقات کے دوران ہمیں ٹی وی جی سی نامی ویب سائٹ پر وائرل ویڈیو کے حوالے سے پرتگالی زبان میں شائع 31 جولائی 2024 کی رپورٹ موصول ہوئی۔ ترجمہ کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو برازیل کے شہر جوز ڈی فورا کی ہے۔ جہاں تیز رفتار ٹرین ایک سیاحوں کی بس سے ٹکرا گئی تھی۔ لیکن حادثے سے چند لمحے پہلے ہی بس سے مسافروں کو نکال لیا گیا تھا۔ دراصل بس مکینیکل خرابی کے باعث ٹریک پر پھنس گئی تھی۔ یہ حادثہ 28 جولائی کی رات میں پیش آیا تھا۔ اس حوالے سے دیگر میڈیا رپورٹس یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔
لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوگیا کہ تیز رفتار ٹرین کی جانب سے بس کو ٹکر مارنے کی یہ ویڈیو پریاگ راج اسٹیشن پر ہوئے ٹرین حادثے کی نہیں بلکہ برازیل کے شہر جوز ڈی فورا کی ہے۔
Sources
Facebook post by Radio Charanga Latina Chile on 31 July 2024
Reports published by TVGC and Haberler on 31 July 2024
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔
Mohammed Zakariya
May 1, 2025
Mohammed Zakariya
January 21, 2025
Mohammed Zakariya
November 17, 2023