اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: بائیڈن حکومت اور تارکین وطن کے خلاف حالیہ احتجاج کی...

Fact Check: بائیڈن حکومت اور تارکین وطن کے خلاف حالیہ احتجاج کی نہیں بلکہ 2022 کی ہے یہ ویڈیو

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
جو بائیڈن حکومت کے خلاف احتجاج اور تاریکین وطن کے بہاؤ کو ختم کرنے کے مطالبے کے لئے امریکیوں کے ٹیکساس جانے کی ویڈیو۔
Fact
ویڈیو پرانی اور کرونا وباء کے باعث لگائی گئی پابندیوں کے خلاف کئے گئے احتجاج کی ہے۔

رواں ماہ کی 26 تاریخ کو دی گارجین ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق میکسیکو کی سرحد سے خاردار تاریں ہٹانے کے امریکی عدلیہ کے فیصلے کے بعد امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ اسی تناظر میں اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں سڑکوں پر قطار میں گاڑیاں نظر آرہی ہیں اور اس پر امریکی پرچم بھی لگا ہوا ہے۔ صارف کا دعویٰ ہے کہ یہ مناظر امریکیوں کے بائیڈن حکومت کے خلاف احتجاج کرنے اور تارکین وطن کے بہاؤ کو ختم کرنے کا مطالبہ کرنے کے لئے ٹیکساس کی سرحد کی طرف جانے کی ہے۔

بائیڈن حکومت اور غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف کئے گئے حالیہ احتجاج کی نہیں ہے یہ ویڈیو۔
Courtesy: X @paknewsx

Fact Check/ Verification

بائیڈن حکومت کے خلاف احتجاج کرنے اور تاریکین وطن کے بہاؤ کو ختم کرنے کا مطالبہ کرنے کے لئے امریکیوں کے ٹیکساس جانے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں 4 مارچ 2022 کو شائع شدہ بزنیس انسائڈر نامی ویب سائٹ پر ہوبہو ویڈیو ملی۔ جس میں اس ویڈیو کو کیلیفورنیا سے واشنگٹن ڈی سی جانے والے ٹرکوں کے قافلے کا بتایا گیا ہے ۔

Courtesy: Business Insider

رپورٹ میں مزید لکھا ہے کہ ٹرک ڈرائیوروں کا ایک قافلہ ایڈیلنٹو، کیلیفورنیا سے واشنگٹن ڈی سی کی طرف روانہ ہو رہا ہے۔ ان کی مانگ تھی کہ کووڈ-19 کی پابندیاں ہٹا دی جائیں۔ اس قافلے کی راستے میں حامیوں کے ایک بہت بڑے ہجوم نے حوصلہ افزائی بھی کی تھی۔ اس حوالے سے فاکس نیوز اور انسائڈر نیوز کے آفیشل یوٹیوب چینل پر بھی ویڈیو رپورٹس دیکھی جا سکتی ہیں۔ ان سبھی رپورٹس میں اس ویڈیو کو 2022 میں کرونا وباء کے باعث عائد کردہ پابندیوں کو ہٹائے جانے کے مطالبے کے لئے کئے گئے احتجاج کا بتایا گیا ہے۔

Conclusion

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو پرانی اور 2022 میں کرونا وباء کے باعث لگائی گئی پابندیوں کے خلاف کئے گئے احتجاج کی ہے۔

Result: False

Sources
Reports published by Business Insider on 4 March 2022
Video reports published by You Tube channels Insider News and FOX2 St. Louis on 2022

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular