جمعہ, نومبر 22, 2024
جمعہ, نومبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: ٹیکساس میں ٹریکٹر کے ساتھ سرحد پر جمع ہوئے امریکی...

Fact Check: ٹیکساس میں ٹریکٹر کے ساتھ سرحد پر جمع ہوئے امریکی کسانوں کی نہیں بلکہ جرمن کسانوں کے احتجاج کی ہے یہ ویڈیو

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
امریکی کسان ٹیکساس میں ٹریکٹر کے ساتھ سرحد کی حفاظت کے لئے جمع ہیں۔
Fact
اس ویڈیو کا ٹیکساس میں ہو رہے احتجاج سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ یہ جرمن کسانوں کے احتجاج کی ہے۔

امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر کشیدگی کے تناظر میں سوشل نٹورکنگ سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر تقریباً 14 سکینڈ کی ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے۔ جس میں متعدد ٹریکٹر رات کے اندھیرے میں سڑک کنارے روشنی جلائے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو سرحد کی حفاظت کے لئے ٹیکساس میں ٹریکٹر لے کر جمع ہوئے امریکی کسانوں کی ہے۔

اس ویڈیو کا تعلق ٹیکساس میں ٹریکٹر لے کر جمع ہوئے امریکی کسانوں سے نہیں ہے۔
Courtesy: X @AsadMansoor222

Fact Check/ Verification

ٹیکساس میں ٹریکٹر لےکر جمع ہوئے امریکی کسانوں کا بتا کر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل لینس پر سرچ کیا۔ جہاں ہمیں اگریکلچر کلیر سود نامی ٹیک ٹاک ہینڈلس کے لنک فراہم ہوئے، جسے ہم نے وی پی این کی مدد سے کھولا تو معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو جرمنی کے کسانوں کے احتجاج کی ہے۔

Courtesy: Tiktok @misternewstime

مزید تحقیقات کے لئے ہم نے ویڈیو کو غور سے دیکھا تو ویڈیو کے شروعات میں نظر آ رہے بورڈ پر فورچ ٹین برگ لکھا ہوا تھا اور اس سے ذرا دوری پر ایک گھر تھا۔ ہم نے اس حصے کو اویسم اسکرین شارٹ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور اسے ین ڈیکس سرچ کیا۔ جہاں ہمیں سائن این ڈی نامی ویب سائٹ پر وائرل ویڈیو کے جیسا ہی سائن بورڈ اور گھر دیکھنے کو ملا۔ جس کا موازنہ کیا تو معلوم ہوا کہ اس ویڈیو کو جرمنی کے فورچ ٹین برگ میں فلمایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ مذکورہ مقام کی دوسرے اینگل سے فلمائی گئی یہی ویڈیو ہمیں نیمانڈ کنیکٹ اور ریان گیرٹزن نامی ایکس ہینڈلس پر ملے۔ جسے 14 جنوری 2024 کو جرمنی کے فورچ ٹین برگ میں ہونے والے کسان آندولن کا بتایا گیا ہے۔

Conclusion

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو ٹیکساس میں ٹریکٹر لے کر جمع ہوئے امریکی کسانوں کی نہیں بلکہ جرمنی میں احتجاج کر رہے کسانوں کی ہے ۔

Result: False

Sources
Tik Tok post by @misternewstime on 17/02/2024
Image published by Sign-INN
Video post by X handels @ryangerritsen and @NiemandsKnegt on 14, 15/01/ 2024


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular