اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact Checkکیا چین میں زلزلہ متاثرین کے لیے حکومت نے گھر بنائے ہیں؟...

کیا چین میں زلزلہ متاثرین کے لیے حکومت نے گھر بنائے ہیں؟ جانیں سچ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر ایک خوبصورت گھر کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ جس پر صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ گھر چین میں زلزلہ متاثرین کے لیے بنائے گئے ہیں۔ ٹویٹر پر ایک صارف نے ویڈیو کے ساتھ پاکستانی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا “چین میں حالیہ زلزلے کے بعد متاثرین کے لئے بنائے گئے گھر۔ ابھی ہمارے سیلاب متاثرین کے لیے الحمدللٰہ اتنا فنڈ جمع ہوا ہے کہ دو دو ایسے گھر انشااللہ تمام متاثرین کو بناکر دیے جاسکتے کیں! قبائلی سیاسی سرکاری مذہبی قوم پرست شخصیات کو جب آپس کے جھگڑوں سے فرصت ملے تو اس بارے میں سوچیں گے”۔

زلزلے کے بعد متاثرین کے لئے بنائے گئے گھر
Courtesy:Twitter @Dawoodpotojamal

قابل ذکر ہے کہ چین کے سچوان میں پچھلے ہفتے شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس میں 93 افراد کی موات ہوئی تھی اور 25 کے گمشدہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔اسی کے پیش نظر زلزلے کے بعد ایک ویڈیو کو چین میں حالیہ زلزلے کے بعد متاثرین کے لئے بنائے گئے گھر کا بتاکر شیئر کیا جارہا ہے۔

فیس بک پر بھی چین میں زلزلے کے بعد متاثرین کے لئے بنائے گئے گھر کے دعوے کے ساتھ اس ویڈیو کو شیئر کیا جارہا ہے۔

Fact Check/Verification

نیوز چیکر نے وائرل ویڈیو کو انوڈ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے چند فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں بین الاقوامی نیوز ویب سائٹ انڈی پنڈنٹ ڈاٹ کو ڈاٹ یو کے پر شائع 29 جولائی 2021 کی ایک رپورٹ میں ہوبہو گھر کی ویڈیو ملی۔ جس میں اس گھر کو دنیا کے سب سے امیر شخص ایلون مسک کا بتایا گیا ہے۔ جس کی قیمت 50ہزار ڈالر بتائی جارہی ہے۔

Courtesy: independet.co.uk

پھر ہم نے انگلش میں “ایلون مسک اسپیس ایکس ہوم” انگلش کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں نیویارک کی نیوز ویب سائٹ ‘گرین میٹرس ڈاٹ کام‘ پر شائع 9 دسمبر 2021 کی ایک رپورٹ ملی۔ اس رپورٹ میں دنیا کے امیر شخص ایلون مسک کے رہائش سے متعلق لکھا ہے، کہ وہ ایک چھوٹے سے باکسیبل گھر میں رہتے ہیں۔ رپورٹ میں مزید لکھا ہے کہ ایلون مسک نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ بوکا چیکا اسٹاربیس میں 50ہزار ڈالر کی قیمت والا ان کا ایک چھوٹا سا گھر ہے، جسے اسپیس ایکس سے انہوں نے کرائے پر لیا ہوا ہے۔

Courtesy:greenmatters.com

ایلون مسک کے ٹویٹ کے بعد ہی ٹیسلاراتی نامی نیوز آؤٹ لیٹ نے رپورٹ میں لکھا کہ انہیں ایک سراغ ملا ہے کہ یہ گھر باکسیبل کمپنی کا کسیٹا ماڈل ہے۔ حالانکہ باکسیبل نے واضح طور پر اس کی تصدیق نہیں کی ہے لیکن اس سے متعلق کئی ہنٹ دئے ہیں۔

اس کے علاوہ ہمیں باکسیبل کے آفیشل یوٹویب چینل پر سی این این نیوز کی ویڈیو رپورٹ ملی اور ساتھ ہی وہ ویڈیو بھی جو سوشل میڈیا پر چین میں آئے حالیہ زلزلے کے بعد بتائے گئے متاثرین کا گھر بتاکر شیئر کی جارہی ہے۔ اسے 9 ستمبر 2022 کو اپلوڈ کیا گیا تھا۔ سی این این والی ویڈیو میں باکسیبل کے کو فاؤنڈر گالیانو ٹرامانی کا انٹرویو تھا۔جس میں وہ باکسبیل گھر کی خاصیت بیان کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی اسکرین پر یہ بھی لکھا ہوا نظر آ رہا ہے کہ رپورٹ کیا گیا ہے کہ ایلون مسک کے پاس بھی ایک باکسیبل گھر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 2018 کی ویڈیو کو انڈونیشیاء میں آئے حالیہ زلزلے کا بتاکر شئیر کیا جارہا ہے

Conclusion

اس طرح ہماری تحقیقات سے واضح ہوا کہ وائرل ویڈیو چین میں آئے حالیہ زلزلے کے بعد متاثرین کے لئے بنائے گئے گھر کی نہیں ہے، بلکہ ویڈیو میں نظر آرہے باکسیبل ہوم کو دنیا کے امیر شخص ایلون مسک کا ہے، جسے انہوں نے اسپیس ایکس نامی کمپنی سے کرائے پر لیا ہے۔

Result: False

Our Sources

Media Report Published by Independent.co.uk on  29 July 2021
Media Report Published by greenmatters.com on 21 Dec 2021
YouTube Video By Boxabl on 9 Sept 2022

کسی بھی مشکوک خبر کی تحقیقات، تصحیح یا دیگر تجاویز کے لیے ہمیں واٹس ایپ کریں: 9999499044 یا ای میل: checkthis@newschecker.in

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular