اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact Check2018 کی ویڈیو کو انڈونیشیاء میں آئے حالیہ زلزلے کا بتاکر شئیر...

2018 کی ویڈیو کو انڈونیشیاء میں آئے حالیہ زلزلے کا بتاکر شئیر کیا جارہا ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کو انڈونیشیاء میں آئے حالیہ زلزلے کا بتاکر خوب شیئر کیا جارہا ہے۔ ویڈیو میں جس میں سڑکیں اور مکان زمین دوز ہوتے ہوئے نظر آرہی ہے۔ زلزلے کی شدت سے لوگ کلمہ پڑھنے پر مجبور ہورہے ہیں جو کہ ویڈیو میں صاف سنائی دے رہا ہے۔ ایک فیس بُک صارف نے لکھا ہے “انڈونیشیاء میں خطرناک زلزلہ زمین روڈ پھٹ گئے بلڈنگیں زمین میں دھنس گئیں، رب کریم اپنے حبیب کے صدقے ایسے عذاب سے ہمیں بچائے، لاکھوں افراد کی موت”۔

انڈونیشیاء میں زلزلہ
Courtesy:FB/اللہ بادشاھ

انڈونیشیاء میٰں آئے حالیہ زلزلے کی مذکورہ ویڈیو ٹویٹر پر بھی شیئر کیا جارہا ہے۔ جس کے کیپشن میں لکھا “انڈونیشیاء میں 6۔7 ریکٹر سکیل کا شدید زلزلہ۔ زلزلہ سے عمارتیں تباہ۔ گاڑیاں اور سڑکیں تباہ ہوگئی ہیں جبکہ 100سے زائد انسانوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں”۔

واضح رہے کہ انڈونیشیاء میٰں زلزلہ اتوار کے روز 6.2 اور 5۔5 کی شدت سے کم از کم 4 جھٹکے آئے، لیکن اس کے نتیجے میں کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

Fact Check/Verification

ہم نے انڈونیشیاء میں آئے حالیہ زلزلے کی مذکورہ ویڈیو کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 10 اکتوبر 2018 کو ایچا ریفائی نامی یوٹیوب چینل شائع ہوبہو ویڈیو ملی۔ جس کا کیپشن انڈونیشائی زبان میں تھا۔ گوگل ترجمہ کرنے پر پتا چلا کہ یہ انڈونیشیاء میں زلزلہ کی یہ ویڈیو 28 ستمبر 2018 کو سیگی پالوگیس اسٹیشن کے سامنے آنے والے زلزلے کی ہے۔

Courtesy:YouTube/icha rifai

مزید سرچ کے دوران ہمیں يني شفق العربية نامی ویب سائٹ پر شائع ایک رپورٹ کے ساتھ یہی ویڈیو ملی، جسے انڈونیشیاء میں آئے حالیہ زلزلے کا بتاکر شیئر کیا جارہا ہے۔ رپورٹ میں انڈونیشیاء میں زلزلہ کی ویڈیو کو 11 اکتوبر 2018 کا بتایا گیا ہے۔ رپورٹ میں مزید لکھا ہے کہ 2018 کے ستمبر کے آخر میں انڈونیشاء کے جزیرے سولاویسی میں آئے زلزلے کے منظر کو کیمرے میں قید کیا گیا ہے۔

یہ بھی واضح کیا گیا کہ لوگ انڈونیشیا میں زلزلہ کے خوف سے کلمہ طیبہ کا ورد کررہے ہیں۔ زلزلے کی وجہ سے سڑکیں اور مکان تباہ ہوگیا۔ زلزلے اور سونامی کی وجہ سے 2،045 افراد کی جانیں چلی گئیں، جبکہ 10 ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

انڈونیشیاء میں زلزلہ
Courtesy:yenisafak.com

گیٹی امیج کے مطابق انڈونیشاء سینٹرل سولاویسی صوبہ کے پالو شہر میں 10 اکتوبر 2018 کو آنے والے زلزلے کی یہ ویڈیو، دیوان دکواہ اسلامیاہ انڈونیشیا نے مہیا کی تھی۔ 28 ستمبر کو سولایویسی جزیرے پر 6۔7 کی شدت سے زلزلہ آیا تھا۔ جس کی وجہ سے ڈونگلا اور پالو شہر میں سونامی آگئی تھی۔ ملک کی ذیزاسٹر ایجینسے کے مطابق ستمبر اور اکتوبر 2018 میں آنے والے زلزلے اور سونامی میں کُل 2045 لوگوں کی موت واقع ہوئی تھی۔

Conclusion

لہذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو انڈونیشیاء میں آئے حالیہ زلزلے کی نہیں۔ بلکہ 2018 میں آنے والی سونامی کے بعد پالو شہر میں آئے زلزلے کی ہے۔

Result: Partly False

Our Sources
YouTube Uplaoded by icha rifai on 10 Oct 2018

Media Report Published by Yenisafak.com on 10 Oct 2018
information available on Gettyimages on 10 Oct 2018

کسی بھی مشکوک خبر کی تحقیقات، تصحیح یا دیگر تجاویز کے لیے ہمیں واٹس ایپ کریں: 9999499044 یا ای میل: checkthis@newschecker.in

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular