اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact Checkکیا ترکی میں آئے حالیہ زلزلے کی ہے یہ وائرل ویڈیو؟ جانیں...

کیا ترکی میں آئے حالیہ زلزلے کی ہے یہ وائرل ویڈیو؟ جانیں پورا سچ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر ایک حادثے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں ایک بلند عمارت زمیں بوس ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ دعویٰ ہے یہ ویڈیو ترکی میں آئے حالیہ زلزلے کی ہے، جس میں عمارت زمیں بوس ہوتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ ویڈیو کے ساتھ ایک ٹویٹر صارف نے کیپشن میں لکھا ہے کہ “ترکی میں شدید ترین زلزلہ، ترکی حکومت نے شدید جانی اور مالی نقصان کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ملک بھر میں فوراً ایمرجنسی لگا دی ہے”۔

یہ ویڈیو ترکی میں آئے حالیہ زلزلے کی نہیں ہے۔
Courtesy: Twitter @Luqman_Reviews
Courtesy: Twitter @AmeerHasan8

بی بی سی اردو ویب سائٹ پر شائع 6 فروری کی ایک رپورٹ کے مطابق ترکی اور شام میں زلزلے کی وجہ سے اب تک 500سے زائد افراد کی موت ہو چکی ہے، ہزاروں کی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے ہیں، راحت بچاؤ کا کام جاری ہے۔ بتادوں کہ ترکی کے جنوب مشرقی علاقے غازی انتیسپ میں 7.8 کی شدت سے زلزلہ آیا تھا۔ اسی کے پیش نظر سوشل میڈیا پر مختلف ویڈیوز اور تصاویر کو ترکی میں آئے حالیہ زلزلے کا بتاکر شیئر کیا جا رہا ہے۔

وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact Check/Verification

ترکی میں آئے حالیہ زلزلے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کو ہم نے گوگل انوڈ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے چند فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں جنوبی کیلیفورنیا اور لاس اینجلس سے شائع ہونے والی اے بی سی 7 نامی ٹی وی چینل کے آفیشل یوٹیوب چینل پر 25 جون 2021 کی ویڈیو رپورٹ ملی۔ جس میں 12 سکینڈ کے بعد ہوبہو ویڈیو کو دیکھا جا سکتا ہے۔ رپورٹ میں زمیں بوس ہو رہی عمارت کی اس ویڈیو کو امریکہ کے فلوریڈا کا بتایا گیا ہے۔

Courtesy: YouTube/ ABC7

مذکورہ رپورٹ سے واضح ہوا کہ ویڈیو پرانی ہے اور ترکی میں آئے حالیہ زلزلے کی نہیں ہے۔ مزید تحقیقات کے دوران ہمیں ڈبلیو پی ایل جی لوکل10، کے ایچ او یو 11، نیویارک پوسٹ اور این بی سی میامی نامی نیوز ویب سائٹ پر مذکورہ وائرل ویڈیو کے ساتھ 24 جون 2021 کی رپورٹس ملیں۔ ان رپورٹس کے مطابق مذکورہ وائرل ویڈیو کو میامی بیچ کے نزدیک بارہ منزلہ کونڈو ٹاور کے منہدم ہونے کا بتایا گیا ہے۔ رائٹرز کے مطابق اس حادثے میں 98 افراد کی موت ہوئی تھی۔

Courtesy: NewYork post

گوگل میپ پر جب ہم نے میامی بیچ کونڈو ٹاور سرچ کیا تو معلوم ہوا کہ یہ جگہ امریکہ کے فلوریڈا میں ہے۔

Conclusion

نیوز چیکر کی تحیققات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو پرانی ہے اور ترکی میں آئے حالیہ زلزلے کی نہیں ہے، بلکہ فلوریڈا کے میامی بیچ کے نزدیک کونڈو ٹاورل کے منہدم ہونے کی ہے۔

Result: False

اپڈیٹ: اس آرٹیکل کو 8 فروری 2023 کو فلوریڈا میں ہوئے حادثے میں مرنے والوں کی تعداد کے ساتھ اپڈیٹ کیا گیا ہے۔

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔ 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular