Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
Claim
رواں ماہ کی 16 تاریخ کو امریکی ریاست الاسکا میں شدید زلزلے کا جھٹکا محسوس کیا گیا۔ اب اسی واقعے سے منسوب کرکے سوشل میڈیا پر ٹوٹی سڑک کی ایک تصویر کو الاسکا میں آنے والے حالیہ زلزلے کا بتاکر شیئر کیا جا رہا ہے۔ صارف نے تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “امریکی ریاست “الاسکا” میں 7.3 شدت کا زلزلہ، امریکی سونامی وارننگ سسٹم نے زلزلے کے بعد سونامی کے خطرہ کا اعلان کیا ہے”۔
Fact
وائرل تصویر کو ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 1 دسمبر 2018 کو شائع منی کنٹرول نامی ویب سائٹ پر ایک رپورٹ ملی۔ جس میں وائرل تصویر سے ملتی جلتی کئی تصاویر موجود تھیں۔ جس میں ان تصویروں کو الاسکا کے اینکریج کے ایئرپورٹ کے نزدیک کا بتایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ دی الاسکا لائف اور اے بی سی نیوز نامی ویب سائٹس پر دسمبر 2018 کو شائع شدہ رپورٹس میں ہوبہو تصویر اور ویڈیو دیکھنے کو ملی۔ ان رپورٹس میں بھی وائر تصویر کو الااسکا کے اینکریج ایئر پورٹ والے راستے کا بتایا گیا ہے۔ بتادوں کہ 30 نومبر 2018 کو بھی الاسکا میں شدید زلزلے کا جھٹکا محسوس کیا گیا تھا۔
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ جس ٹوٹی ہوئی سڑک کی تصویر کو الاسکا میں آنے والے حالیہ زلزلے کا بتایا جا رہا ہے وہ دراصل 5 سال پرانی ہے اور اینکریج کے ایئرپورٹ والے راستے کی ہے۔
Sources
Reports published by Money Control, ABC News and The Alaska Life on Dec 2018
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔
Mohammed Zakariya
August 9, 2024
Mohammed Zakariya
January 3, 2024
Mohammed Zakariya
July 17, 2023