Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
تھائی لینڈ کی جانب سے کمبوڈیا پر کئے گئے فضائی حملے کی ہے۔
نہیں، یہ ویڈیو روس کی جانب سے یوکرین پر کئے گئے حملے کی ہے۔
آل انڈیا ریڈیو کی ایک رپورٹ کے مطابق کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے مابین جاری سرحدی جھڑپوں میں اب تک کم از کم 12 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اسی کے پیش نظر 32 سیکنڈ کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں فضائی حملے ہوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو تھائی لینڈ کی جانب سے کمبوڈیا پر کئے گئے فضائی حملے کی ہے۔
ویڈیو کے ساتھ ایک فیس بک صارف نے لکھا ہے “تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں باقاعدہ جنگ کا آغاز، تھائی لینڈ کے طیاروں کی کمبوڈیا میں سڑائک، تھائی لینڈ میں ایمرجنسی نافذ حالات کشیدہ”۔

کمبوڈیا اور تھائی لینڈ تنازعہ سے منسوب کرکے شیئر کی گئی ویڈیو کے چند فریموں کو ہم نے گوگل لینس کی مدد سے تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں یہی ویڈیو 7 جون 2025 کو شیئر شدہ ایک فیس بک پیج پر موصول ہوئی۔ جس کے ساتھ فراہم کردہ معلومات کے مطابق یہ ویڈیو روس کی جانب سے یوکرین پر کئے گئے حملے کی ہے۔

پھر ہم نے کیفریم کے ساتھ انگلش میں ‘رشیا اٹیک آن یوکرین’ کیورڈ تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں ہوبہو ویڈیو کے ساتھ 6 جون کو شائع ہونے والی اسکائی نیوز اور رشین ٹوڈے کی رپورٹس موصول ہوئیں۔ ان رپورٹس کے مطابق یوکرین نے روس کے بمبار طیاروں پر ڈرون حملے کئے تھے اور ساتھ ہی روس میں ریلوے پٹری پر بھی دھماکے کئے تھے، جس کے جواب میں روس نے بھی یوکرین پر کاروائی کی تھی اور راتوں رات یوکرین کے شہر روسی میزائل و ڈرون کی زد میں آگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں اسکول کیمپس پر گرکر تباہ ہوئے جنگی طیارہ ایف-7 بی جی آئی کی نہیں ہے یہ تصویر
لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے واضح ہوتا ہے کہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ تنازعہ کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو دراصل روس کی جانب سے یوکرین پر کئے گئے حملے کی ہے۔
Sources
Facebook post by Trapillsyne on 7 Jun 2025
Reports published by Sky News and RT on 6 Jun 2025