Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
بنگلہ دیشی جنگی طیارہ ایف-7 بی جی آئی کے حادثے کی ہے یہ تصویر۔
نہیں، یہ تصویر مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔
بنگلہ دیش کے ڈھاکہ میں ایئر فورس کا ایک تربیتی جنگی طیارہ ایف-7 بی جی آئی میل اسٹون اسکول اینڈ کالج کے کیمپس پر گر کر تباہ ہو گیا۔ 22 جولائی کو شائع ہونے والی ایسو سی ایٹ پریس کی ایک رپورٹ کے مطابق اس حادثے میں پائلٹ سمیت 26 افراد کی اموات ہو چکی ہے جبکہ متعد جھلس گئے ہیں، جن میں زیادہ تر طالب علم تھے۔
اب اسی حادثے سے منسوب کرکے عمارتوں کے احاطے میں تباہ شدہ طیارے کی ایک تصویر شیئر کی جا رہی ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ تصویر بنگلہ دیش میں اسکول پر جنگی طیارہ ایف-7 بی جی آئی کے گرکر تباہ ہونے کی ہے۔


آرکائیو لنک یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔
ہم نے سب سے پہلے وائرل تصویر کا خود بغور تجزیہ کیا تو معلوم ہوا تصویر ہموار اور چمکدار نظر آرہی، نیز طیارہ اپنی جگہ صحیح سالم ہے، طیارے میں کم نقصانات نظر آرہے ہیں اور لوگ آپس میں ضم ہو رہے ہیں۔

بنگلہ دیشی فضائیہ ایف-7بی جی آئی’ کیورڈ تلاش کیا۔ جہاں ہمیں بنگلہ دیشی جنگی طیارہ ایف-7 بی جی آئی’ کی ایک تصویر ویکی میڈیا کومنس کی ویب سائٹ پر موصول ہوئی۔ جس کا موازنہ ہم نے وائرل تصویر میں نظر آنے والے طیارے سے کیا تو مختلف دیکھنے کو ملا۔ لہٰذا یہاں سے ہمیں شبہ ہوا کہ ایسا تو نہیں اس تصویر کو اے آئی ٹول کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔

پھر ہم نے اے آئی سے تیار کردہ مواد کا پتہ لگانے والے ٹولز ہائیو ماڈریشن، سائٹ انجن، کینٹی لیکس اور واز اٹ اے آئی کی مدد سے تلاش کیا۔ ہائیو ماڈریشن نے اپنے تجزیہ میں اس تصویر میں 98.6 فیصد سائٹ انجن نے 82 فیصد اورکینٹ لیکس نے 87 فیصد اے آئی یا ڈیپ فیک سے تیار کردہ مواد ہونے کے امکانات ظاہر کئے ہیں، جبکہ واز اٹ اے آئی نے اپنے تجزیے میں تصویر یا اس کے اہم حصے کو اے آئی کی مدد سے تیار کردہ بتایا ہے۔




اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ بنگلہ دیشی جنگی طیارہ ایف-7 بی جی آئی کے حادثے کا بتاکر شیئر کی گئی تصویر دراصل مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔
Sources
Self Analysis
Hive Moderation tool
Sight Engine tool
Was it AI tool
Cantilux tool
Mohammed Zakariya
July 28, 2025
Mohammed Zakariya
July 15, 2025
Mohammed Zakariya
May 14, 2025