Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
چین نے پاکستان بھیجے 50 لڑاکو طیارے۔
نہیں، ویڈیو پرانی و ترک فضائیہ کی تقریب کی ہے۔ ساتھ کیا گیا دعویٰ بھی۔
ایک 29 سیکنڈ کی ویڈیو ایکس پر اس دعوے کے ساتھ شیئر کی گئی ہے کہ 50 لڑاکو طیارے چین سے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ اس ویڈیو میں مختلف طیاروں کو رن وے پر چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ گذشتہ دنوں شائع رپورٹ کے مطابق چین اور پاکستان کے مابین 5ویں پیڑھی کے جنگی طیارے جے 35 کو لیکر ڈیل ہوئی ہے۔ چین 50 فیصد چھوٹ پر پاکستان کو یہ طیارے دینے پر راضی تھا۔
حالانکہ 27 جون 2025 کو شائع دی اکنامکس ٹائمس کی ایک رپورٹ میں پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کے حوالے سے لکھا ہے کہ “چین اور پاکستان کے درمیان طیاروں کی خریداری کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا تھا”۔ ان کے مطابق یہ محض میڈیا کی باتیں ہیں۔
اسی تناظر میں ایکس پر طیاروں کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس پر موجود متن میں لکھا تھا “50 لڑاکا طیارہ چین سے پاکستان پہنچ گیا”۔ ساتھ ہی صارف نے کیپشن میں لکھا ہے کہ “شاباش چین دوستوں سب کو مبارک ہو یہ ویڈیو دیکھ لو اورانڈیا کی چیخیں سن لیں انڈیا کو روتے ہوئے دیکھ کرآپ کو مزہ آئےگا یہ وڈیو ضروردیکھو اور شیئر کرو شکریہ پاک فوج زندہ باد”۔

50 لڑاکو طیارے کے چین سے پاکستان پہنچنے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کا سب سے پہلے ہم نے بغور تجزیہ کیا تو ایک طیارے پر ترکی کا قومی پرچم کے رنگ نظر آئے اور ساتھ ہی اس پر انگلش زبان میں ’50 سال’ بھی لکھا ہوا تھا۔

پھر ہم نے ویڈیو کو کیفریم میں تقسیم کر سب سے پہلے ہم نے اس کو گوگل لینس پر تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں ڈیفیڈ فیلیپ نامی یوٹیوب چینل پر 20 نومبر 2024 کو اپلوڈ شدہ وائرل ویڈیو کا طویل ورژن موصول ہوا۔ جس کے شروعاتی حصے میں وائرل ویڈیو والے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو کے ڈسکرپشن میں فراہم کی گئی معلومات کے مطابق یہ ویڈیو ایف-4 ای فینٹم کی 50 ویں سالگرہ کے موقعے پر ایسکیشیر ایئر بیس پر ترک فضائیہ کی جانب سے منعقد کی گئی تقریب کی ہے۔
مزید سرچ کے دوران ہمیں میلیٹری ایویئشن ریچ آؤٹ کے فیس بک پیج پر اس پروگرام کی دیگر تصاویر بھی موجود تھیں۔ جن میں وائرل ویڈیو جیسے مناظر بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ اس پوسٹ کے مطابق میلیٹری ایویئشن ریچ آؤٹ کی ٹیم نے ایف-4 ای لڑاکو طیارے کی 50ویں سالگرہ پر ترکی کا دورہ کیا۔
اس پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ “ترک فضائیہ نے 16 نومبر 2024 کو وادی ایسکیشیر میں ‘کم اونچائی کی تربیتی پرواز’ کے طور پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا۔ اگلے دن 17 نومبر 2024 کو ترک فضائیہ نے ایف-4 ای کو قریب سے دیکھنے کے لئے ایسکیشیر ایئر بیس میڈیا اور اسپاٹرز کے لئے کھولا اور 10 بحری جہاز ایلیفینٹ واک فارمیشن کا مظاہرہ بھی کیا”۔
اس تقریب کے حوالے سے مزید تفصیل ہمیں اوٹونو نامی ویب سائٹ پر بھی فراہم ہوئی۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ترک فضائیہ نے اپنے ایف-4 ای کی 50 سالگرہ کا جشن منایا۔ اس رپورٹ میں جمہوریہ ترکی کے وزارت قومی دفاع کے آفیشل یوٹیوب چینل پر اس تقریب سے متعلق شائع کی گئی 2 ویڈیوز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں مسلم شخص کی داڑھی کھینچ کر پٹائی کئے جانے کی ویڈیو بھارت کا بتاکر کی گئی شیئر
لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے واضح ہوتا ہے کہ 50 لڑاکو طیارے کا چین سے پاکستان پہنچنے کا بتاکر شیئر کی گئی یہ ویڈیو دراصل پرانی ہے اور ترک فضائیہ کی جانب سے منائی گئی ایف-4 ای کی 50ویں سالگرہ کی تقریب کی ہے۔ ساتھ ہی پاکستان و چین کے درمیان طیاروں کی خرید و فروخت کی خبروں سے بھی پاکستانی وزیر دفاع نے انکار کیا ہے۔
Sources
Video Uploaded by YouTube Channel Dafydd Phillips on 20 Nov 2024
Facebook post by MilAvReachout on 19Nov 2024
Reports published by Outono on 20 Nov 2024