Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
ڈی ڈبلیو اردو کی 15 جون کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے حملوں کے بعد ایران نے اسرائیل پر کئی میزائل حملے کئے۔ اس حملے میں دونوں ممالک میں جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔
اب اسی اسرائیل-ایران تنازعہ کے پیش نظر سوشل میڈیا پر طرح طرح کے پوسٹ فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کئے جا رہے ہیں۔ جن میں 27 سیکینڈ کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں 2 جنگی طیارے فضا میں ایک دوسرے کا پیچھا کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور چند لمحے بعد ایک طیارہ فضا میں تباہ ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ ایران نے اسرائیل کے 2 جنگی طیارے مار گرائے ہیں۔

آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔
ایران کی جانب سے اسرائیل کے 2 جنگی طیاروں کو مار گرانے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل لینس کی مدد سے تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں سلاوا نامی ایکس ہینڈل پر 13 جون 2025 کو شیئر شدہ ہوبہو ویڈیو موصول ہوئی۔ جس کے ساتھ انگلش زبان میں کیپشن موجود ہے، جس کا اردو ترجمہ ہے “روسی ایس یو-25 نے سولیدار کے قریب ایک ہمسایہ روسی ایس یو-25 کو غیر گائیڈڈ میزائلوں سے مار گرایا”۔

پھر ہم نے مذکورہ کیورڈ گوگل پر تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں وائرل ویڈیو کے ساتھ رواں ماہ کی 13 تاریخ کو شائع ہونے والی یوکرین ٹوڈے کی خبر موصول ہوئی۔ جس کے مطابق روسی ایس یو-25 نے ڈونیٹسک میں اپنے ہی ایک دیگر ایس یو-25 پر غیر گائیڈڈ راکٹ سے حملہ کردیا، جس کے باعث وہ کریش کر گیا۔


پھر ہم نے مذکورہ کیورڈ گوگل پر تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں وائرل ویڈیو کے ساتھ رواں ماہ کی 14 تاریخ کو شائع ہونے والی دی سن کی ایک رپورٹ موصول ہوئی۔ جس میں وائرل ویڈیو کے حوالے سے لکھا ہے کہ یوکرین پر فضائی حملے کے مشن کے دوران ایک روسی طیارہ ونگ گرنے سے کریش ہو گیا۔ حالانکہ پائلٹ نے بوقت طیارے سے باہر نکل کر اپنی جان بچا لی۔

اس رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ دونوں جانب سے اس حادثے کی مختلف وجوہات بیان کی جا رہی ہیں۔ یوکرینی میڈیا کے مطابق ساتھ طیارے کے غیرگائڈیڈ میزائل حملے سے یہ واقعہ پیش آیا جبکہ روسی نقطہ نظر کے مطابق تیز گرمی اور ایس یو-25 کے ممکنہ میزائل ہو سکتے ہیں۔
چونکہ کریش ہوتے وقت کوئی بڑا دھماکہ نہیں ہوا جو عموماً کسی میزائل حملے کے بعد ہوتا ہے، جس کی وجہ سے ماہرین الگ الگ وجوہات کو اس حادثے کا باعث بتا رہے ہیں۔
مزید اس حوالے سے ہم نے سرچ کیا کہ “آیا واقعی ایران نے اسرائیل کے فائٹر جیٹ کو مار گرایا ہے یا نہیں؟” اس دوران ہمیں دی ٹائمس آف اسرائیل کی ایک رپورٹ ملی۔ جس کے مطابق ایران نے اسرائیلی ایف 35 کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے، لیکن آئی ڈی ایف نے ایسے کسی بھی نقصان سے فی الحال بےخبر ہونے کی بات کہی ہے۔ اس سے پہلے ایران کی جانب سے اسرائیلی فائٹر طیارے کو گرائے جانے کے دعوے کو اسرائیل کی طرف سے خارج کر دیا گیا تھا۔
لہٰذا نیوزچیکر کی تحقیقات سے واضح ہوتا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل کے 2 جنگی طیارے مار گرانے کے دعوے کے ساتھ شیئر کی گئی ویڈیو دراصل روسی طیارے ایس یو 25 کی ہے جو یوکرین پر فضائی حملے کے مشن کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔
Sources
X post by @Heroimb_Slava on 13 Jun 2025
Reports published by Ukraine Today and The Sun on Jun 2025
Mohammed Zakariya
July 3, 2025
Mohammed Zakariya
June 27, 2025
Mohammed Zakariya
June 23, 2025