Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
یہ ویڈیو اور تصویر 23 ستمبر 2025 کی ہے، جب سماجوادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان جیل سے باہر آنے کے بعد اپنا پہلا بیان دے رہے ہیں۔
اعظم خان کی ویڈیو اور تصویر دونو ہیں 2022 کی ہے۔
آج تک کی ایک رپورٹ کے مطابق سماجوادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان کو 23 ماہ بعد 23 ستمبر 2025 کو رہائی مل گئی ہے۔ انہیں الہ آباد ہائی کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد منگل کو جیل سے رہا کیا گیا۔ اعظم خان کے بڑے بیٹے عبداللہ خان اپنے حامیوں کے ساتھ سیتا پور جیل پہنچے تھے۔ یوگی حکومت کے قیام کے بعد اعظم خان پر قانونی دباؤ بڑھ گیا اور فروری 2020 میں انہیں پہلی بار گرفتار کیا گیا، جس کے بعد حفاظتی وجوہات کی بنا پر انہیں سیتا پور جیل منتقل کر دیا گیا۔ اعظم خان 27 ماہ قید کے بعد مئی 2022 میں ضمانت پر رہا ہوئے تھے۔
Claim1
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان کا جیل سے رہائی کے بعد کا پہلا بیان ہے۔
فیس بک پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے صارف نے لکھا: “جیل سے رہائی کے بعد قد آور سیاسی لیڈر جناب اعظم خان صاحب کا پہلا بیان! جیل سے نکلنے کے بعد اپنے پرانے انداز میں ہی نظر آئے۔ وہی کالا چشمہ، لال داڑھی، وہی تیور اور وہی اپنا منفرد اندازِ بیاں، باری تعالیٰ سلامت رکھے”۔

ریورس امیج سرچ کے ذریعے ہمیں ڈیلی پائینئر کی ویب سائٹ پر وائرل کلپ کی ایک فریم کے ساتھ 27 مئی 2022 کو شائع شدہ ایک رپورٹ ملی۔ اس خبر میں اعظم خان کی ضمانت سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا ذکر کیا گیا ہے۔ لیکن تصویر کس موقع کی ہے اس کا ذکر نہیں ہے۔


مزید تلاش کے دوران ہمیں این ڈی ٹی وی کی ایک ویڈیو رپورٹ ملی جو 20 مئی 2022 کو شائع ہوئی تھی۔اس ویڈیو میں وہی مناظر دیکھے جا سکتے ہیں جو وائرل ویڈیو میں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو اعظم خان کی اتر پردیش کی سیتا پور جیل سے رہائی کے بعد کی ہے۔

ہمیں کسان انڈیا نامی یوٹیوب چینل پر 20 مئی 2022 کو اپلوڈ ہوئی دی کوئنٹ کی ایک ویڈیو رپورٹ بھی ملی۔رپورٹ کے مطابق اعظم خان کی یہ ویڈیو 27 ماہ بعد جیل سے رہا ہونے کے بعد اپنے آبائی شہر رامپور پہنچ کر عوام سے خطاب کی ہے۔ اس خطاب کے دوران ہی وائرل ویڈیو کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔
Claim 2
سوشل میڈیا پر وائرل ایک تصویر کو یہ کہتے ہوئے شیئر کیا جا رہا ہے کہ یہ منظر اس وقت کا ہے جب 23 ستمبر 2025 کو سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان سیتا پور جیل سے باہر آئے تھے۔

ریورس امیج سرچ کے دوران ہمیں یہ تصویر انڈیا ٹی وی کی 20 مئی 2022 کی ایک رپورٹ میں ملی، جس کے مطابق اعظم خان نے 27 ماہ بعد سیتا پور جیل سے رہائی پائی تھی اور یہ تصویر ان کے جیل سے باہر آنے کی ہے، جہاں ان کے ساتھ سماجوادی لیڈر شیوپال سنگھ یادو بھی نظر آ رہے ہیں۔ یہی تصویر شیوپال سنگھ یادو نے بھی اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر اسی دن شیئر کی تھی۔

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو اور تصویر کو حالیہ رہائی کا بتا کر گمراہ کن دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ دراصل سماجوادی پارٹی کے قد آور لیڈر اعظم خان کی وائرل ویڈیو رامپور میں مئی 2022 میں رہائی کے بعد عوام سے خطاب کی ہے اور شیوپال کے ساتھ والی تصویر بھی اسی موقع کی ہے۔
Our Sources
Reports Published by Dailypioneer, NDTV, Kisan India and India TV on May 2022
X post by @shivpalsinghyad on 20 May 2022
Mohammed Zakariya
April 10, 2025
Mohammed Zakariya
June 4, 2020
Mohammed Zakariya
July 3, 2020