بھارت سمیت دنیا بھر کے ہندو برادری 14 مارچ کو اپنا مذہبی تہوار ہولی منایا۔ اسی تناظر میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں سڑکوں پر رنگوں کی آتش بازی ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو بھارت کی ہے۔ ایک فیس بک صارف نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے “انڈیا میں ہولی پے رنگوں کی بارش”۔

Fact Check/Verification
رنگوں کی آتش بازی والی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل لینس پر سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں یہی ویڈیو 19 فروری 2025 کو شیئر شدہ ایک فیس بک پیج پر موصول ہوئی، لیکن اس پوسٹ میں ویڈیو سے متعلق کسی بات کا نہیں کیا گیا ہے۔

مزید سرچ کے دوران ہمیں یہی ویڈیو 19 فروری 2025 کو دی جے آر ای کمپینین نامی فیس بک پیج پر شیئر شدہ ملی۔ اس ویڈیو کے ساتھ فراہم کردہ معلومات کے مطابق یہ ویڈیو چین کی ہے۔ اس ویڈیو کو چین کے پہلے لونر مہینے کے 16ویں دن کا بتایا جا رہا ہے، جو کہ وہاں چل رہے نئے سال کے جشن کے اختتام کی علامت ہے۔ ان دونوں پوسٹ سے یہ تو واضح ہو گیا کہ یہ ویڈیو بھارت میں ہونے والی ہولی سے پہلے کی ہے۔
تحقیقات کو مزید آگے بڑھانے پر ہمیں یہی ویڈیو لیونگ چائنا نامی انسٹاگرام پیج پر بھی ملی۔ جہاں اس ویڈیو کو16 فروری 2025 کو اپلوڈ کیا گیا ہے اور اسے چاؤزو اسپرنگ فیسٹیول کا بتایا گیا ہے۔ چاؤزو چین کے مشرقی گوانگ ڈونگ صوبے کا ایک شہر ہے۔

اس کے علاوہ 14 فروری 2025 کو اسی ویڈیو کے مختلف اینگل سے فلامئی گئی ایک ویڈیو یوٹیوب پر اپلوڈ شدہ فراہم ہوئی۔ اس ویڈیو میں بغور دیکھنے پر کچھ عمارتوں پر بورڈس نظر آ رہے ہیں جن پر چینی زبان استعمال کی گئی ہے۔ حالانکہ اس ویڈیو کے ساتھ لکھے گئے عنوان کا جب ہم نے گوگل ٹرانسلیٹ کی مدد سے ترجمہ کیا تو معلوم ہوا کہ “براعظم میں عام آتش بازی” کورین زبان میں لکھا ہوا ہے۔ البتہ ہیش ٹیگ میں چین لکھا ہوا نظر آ رہا ہے۔
پھر ہم نے “چاؤزو اسپرنگ فیسٹیول” کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ملی رپورٹس کے مطابق چینی نئے سال کے جشن کو اسپرنگ فیسٹیول کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ 2025 میں چین میں نئے سال کا جشن 29 جنوری 2025 سے شروع ہوا تھا اور اس کا اختتام 12 فروری کو ہوا تھا۔ یہ پندرہ دنوں تک چلنے والا تہوار ہے۔ اس سے متعلق رپورٹ یہاں اور یہاں دیکھی جا سکتی ہیں۔
Conclusion
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے واضح ہوتا ہے کہ رنگوں کی آتش بازی کی جس ویڈیو کو بھارت میں ہولی کا بتاکر شیئر کیا گیا ہے، وہ دراصل ہولی سے پہلے کی ہے اور چین میں منائے گئے نئے سال کے جشن کی ہے۔
Sources
Facebook post by The JRE Companion on 19 Feb 2025
Instagram post by @livingchina on 16 Feb 2025
YouTube video uploaded by BJ PARK on 14 Feb 2025
Reports published by Hindustan Times and ECNS.Cn on Feb 2025