Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
Claim
دہلی اسمبلی انتخابات میں کھاتہ نہ کھلنے کے باوجود کانگریس لیڈروں کے رقص کی ویڈیو آئی منظرِ عام پر۔
Fact
وائرل ویڈیو دہلی انتخابی نتائج کے اعلان کے دوران کی نہیں ہے۔
دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج کے جاری ہونے کے درمیان سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں کانگریس لیڈر رقص کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو کو اس دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے کہ دہلی اسمبلی انتخابات میں صفر سیٹیں ملنے کے باوجود کانگریس لیڈر جشن منا رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق 48 سیٹوں پر بی جے پی کی جیت ہوئی ہے، وہیں 22 سیٹوں پر عام آدمی پارٹی نے جیت حاصلی کی ہے۔ دہلی میں بی جے پی حکومت بنائےگی۔
وائرل ویڈیو میں کانگریس کی ترجمان راگنی نائک اور پون کھیڑا دیگر کانگریس لیڈروں کے ساتھ ڈھول اور ٹائٹل ٹریک پر رقص کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اس دوران کئی صحافی ان مناظر کو اپنے کیمروں میں قید کرتے ہوئے بھی نظر آ رہے ہیں۔ وائرل ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے”دہلی انتخابات میں کانگریس کے 00 پر واپس آتے ہی دفتر سے جشن کے ویڈیوز آنا شروع ہو گئے ہیں”۔
وائرل ویڈیو کی تصدیق کے لئے نیوز چیکر نے چند فریموں کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں کانگریس پارٹی کو کوریج کرنے والے سینئر صحافی اجے جھا کی جانب سے 23 جنوری 2025 کو شیئر شدہ ایک پوسٹ ملا۔ جس میں وائرل ویڈیو والے مناظر موجود تھے۔
اجے جھا نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا “جیت اور شکست سے پرے۔۔۔۔ کانگریس پارٹی نے ڈھول نگاڑے کے ساتھ دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے اپنا “تھیم سانگ” لانچ کیا… پارٹی کے سینئر لیڈروں نے بھی تھیم سانگ پر رقص کرکے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی۔
مزید تلاش کے دوران ہمیں یہ ویڈیو 23 جنوری 2025 کو نیوز 24 کی جانب سے پوسٹ کی گئی موصول ہوئی۔ جس کے کیپشن میں بھی لکھا تھا کہ “دہلی کانگریس نے تھیم سانگ لانچ کیا، لیڈروں نے زوردار رقص کیا”۔
اس کے علاوہ ہم نے مزید کیورڈ سرچ کیا تو آج تک کی ویب سائٹ پر 23 جنوری 2025 کو شائع ہونے والی ایک ویڈیو رپورٹ ملی۔ اس ویڈیو رپورٹ میں بتایا گیا کہ 23 جنوری کو دہلی پردیش کانگریس کے صدر دیویندر یادو اور دیگر کانگریس لیڈروں کی موجودگی میں اسمبلی انتخابات کے لئے تھیم سانگ “ہر ضرورت ہوگی پوری کانگریس ہے ضروری” لانچ کیا گیا۔ اس دوران کانگریسی لیڈروں نے شاندار رقص بھی کیا۔
ہم نے یہ بھی جاننے کی کوشش کی کہ کیا ایک بھی سیٹ نہ ملنے کے باوجود کانگریس کے دفتر میں کوئی جشن منایا گیا، لیکن یہ رپورٹ لکھے جانے تک ہمیں ایسی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات کے دوران ملنے والے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ہونے والی ویڈیو دہلی انتخابی نتائج کے اعلان کے دوران کی نہیں ہے بلکہ لوک سبھا انتخابات کے دوران لانچ کیئ گئے تھیم سانگ کے دوران کی ہے۔
Our Sources
X post by Journalist Ajay Jha on 23rd Jan 2025
Video posted by News 24 X account on 23rd Jan 2025
Article Published by AAJ TAK on 23rd Jan 2025
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔
Mohammed Zakariya
September 10, 2024
Mohammed Zakariya
August 29, 2024
Mohammed Zakariya
May 18, 2023