جمعرات, دسمبر 19, 2024
جمعرات, دسمبر 19, 2024

HomeFact Checkکانگریس لیڈر نسیم خان کی وائرل ویڈیو کا جانیں سچ

کانگریس لیڈر نسیم خان کی وائرل ویڈیو کا جانیں سچ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

دعویٰ

کانگریس لیڈر نسیم خان نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا یا۔ یہ ممبئی کے چاندوَلی حلقہ سےایم ایل اےبتایاجارہاہے۔آگے گالیوں کےساتھ لکھاہے۔۔ایسے لوگوں کو ووٹ کون دیتاہے۔ایسےشخص کوسخت سزا دینی چاہیئے۔

تحقیقات

ملک کی کئی ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کی تیاریاں زوروں پر ہے۔اسی بیچ مہاراشٹرکے کانگریس لیڈرنسیم خان کا پرانا ویڈیو سوشل میڈیا پرخوب گردش کررہاہے۔اسی کے پیش نظر تریویدی دیپا نامی ٹویٹر ہینڈل پر کانگریس لیڈر نسیم خان کا ایک ویڈیواپلوڈ کیاگیاہے۔جس میں نسیم خان پاکستان زندہ بااب کا نعرہ لگارہے ہیں۔اس ویڈیو میں دعویٰ کیاگیاہے کہ نسیم خان نے ممبئی کے چاندولی کے ایک مشاعرہ میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایاہے۔اس ویڈیو کےساتھ پوسٹ میں گندی گالیا بھی لکھی ہے۔مزید یہ بھی لکھاہےکہ ایسے انسان کو سخت سزادینی چاہیئے۔ آپ کو بتادیں کہ سیکڑوں لوگوں نےان ویڈیو کو دیکھا اور پسند بھی کیاہے۔

ان سارے پوسٹ کو دیکھنے اور پڑھنے کےبعد ہم نے اپنی تحقیقات شروع کی۔ جہاں ہم نے مختلف کیورڈس کی مدد سے جاننے کی کوشش کی کہ کیا ہے اس بیان کے پیچھے کی حقیقت۔پھر ہمیں ویڈیو میں اوپر کی طرف مشاعرہ میڈیاکا”لوگو”لکھاہوا نظرآیا۔تب ہم نے مشاعرہ میڈیا سرچ کیا۔جہاں ہمیں وائرل ویڈیو کا اصلی ورجن ملا۔جوکہ دوہزار سولہ میں اپلوڈ کیاگیاتھا۔۔

ان تحقیقات کے باوجود ہمیں تسل٘ی نہیں ملی تو پھر ہم نے مزید تفتیش شروع کی۔اس دوران ہمیں دی ہندواورجَن ست٘ا کی ایک خبر ملی۔جس سے پتا چلاکہ مارچ دوہزارسولہ میں شری شری روی شنکر نے ایک ثقافتی پرگرام میں بی جے پی لیڈر راج ناتھ کی موجودگی میں “جےہند اور پاکستان زندہ باد بھری محفل میں کہا تھا۔

تمام تر تحقیقات اوراصلی ویڈیو دیکھنے کے بعد یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ کانگریس لیڈر نسیم خان نے پاکستان زندہ باد والی بات شری شری روی شنکر کے ایک بیان کاذکر کرتے ہوئے کہی تھی۔نہ کہ وہ خود پاکستان زندہ باد کانعرہ لگارہے تھے۔اب یہ واضح ہوتاہے کہ اس ویڈیو کےساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔تاکہ دوطبقوں کے درمیان خلفشارپیدا ہو۔

ٹولس کااستعمال

گوگل کیورڈس

یوٹیوب سرچ

نتائج:فیک نیوز

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular