Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
آرجےڈی لیڈر تیجسوی یادو نے بہار کے ویشالی کی گلنازخاتون کے انصاف کےلئےسڑکوں پر اترکر کینڈل مارچ نکالا اور بدمعاشوں کوسزا دلانے کی اپیل کی۔
تیجسوی یادوں کے حوالے سے کیا ہے وائرل پوسٹ؟
ان دنوں سوشل میڈیا پر آرجے ڈی لیڈر تیجسوی یادو کی ایک تصویر خوب شیئر کیاجارہاہے۔جس میں وہ لوگوں کے ساتھ کینڈل لئے ہوئے کھڑے ہیں۔یوزر کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ دنوں شرپسندوں کی شکار ہوئی ویشالی کی گلناز کو انصاف دلانے کےلئے تیجسوی نے کینڈل مارچ نکالا ہے۔
زکاجوہن کے فیس بک پوسٹ کاآرکائیو لنک۔
یوانتیش یادو کے پوسٹ کا آرکائیو لنک۔
مادھوکمار کے پوسٹ کاآرکائیو لنک۔
ویکاس یادو نامی ٹویٹر یوز کا آرکائیو لنک۔
Fact check / Verification
میڈیا رپوٹ کے مطابق 30اکتوبر کو دیر رات ویشالی کے رسول پور حبیب کی گلناز خاتون کو گاؤں کے کچھ بدمعاشوں نےچھیڑخانی کی مخالفت کرنے پراسےکیروسن تیل ڈال کر زندہ جلا دیاتھا۔اس معاملے میں پولس نے مجرم چندن کو گرفتار کرلیا ہے۔بقیہ کی تلاش جاری ہے۔
سوشل میڈیاپر تیجسوی یادو کی کینڈل مارچ والی وائرل تصویر کی حقائق جاننےکےلئے ہم نے کچھ اہم ٹولس کی مددسے تصویر کو گوگل پر سرچ کیا۔جہاں ہمیں اسکرین پر وائرل تصویر کے حوالے سے 2018 کی خبروں کے لنک فراہم ہوئے۔بتادوں کہ گلناز کوگزشتہ دنوں
جس کا اسکرین شارٹ درج ذیل ہے۔
پھر ہم نے کچھ کیورڈ س کی مدد سے وائرل تصویر کو سرچ کیا۔اس دوران ہمیں وائرل تصویر کے حوالے سے زی نیوز،اےبی پی نیوز اور نیوزنیشن کے ویب سائٹ پر 24 اور 25 دسمبر کی خبریں ملیں۔جس کے مطابق پٹنہ کے بڑے تاجر گنجن کھیمکا قتل کی مخالفت میں تاجروں نے کینڈل مارچ نکالا تھا۔جس میں آرجےڈی لیڈر تیجسوی یادو شامل ہوئے تھے۔
Conclusion
نیوزچیکر کی تحقیقات سے پتاچلا کہ آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو کے کینڈل مارچ والی تصویر دوسال پرانی ہے۔تیجسوی یادو نے گلناز کی حمایت میں اب تک کوئی کینڈل مارچ نہیں نکالا ہے۔
Result: Misleading
Our Sources
ABP:https://www.abplive.com/news/states/gunjan-khemka-murder-tejashwi-yadav-joined-candle-march-for-justic-in-patna-1037283
ZeeNews:https://zeenews.india.com/hindi/india/bihar-jharkhand/tejashwi-yadav-takes-part-in-procession-by-traders-in-patna-women-protest-against-him/482336
NewsNation:https://www.newsnationtv.com/states/bihar/bihar-people-hold-candle-march-on-patna-street-over-recent-murder-of-businessmen-tejashwi-yadav-joins-70707.html
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044
Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.