جمعرات, دسمبر 19, 2024
جمعرات, دسمبر 19, 2024

HomeFact CheckFact Check: کیا متحدہ عرب امارات کے ولی عہد نے کہا کشمیر...

Fact Check: کیا متحدہ عرب امارات کے ولی عہد نے کہا کشمیر ہندوؤں کی سرزمین ہے؟ پوری حقیقت یہاں پڑھ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
متحدہ عرب امارات کے ولی عہد نے کہا ہے کہ کشمیر ہندوؤں کی سرزمین ہے۔
Fact
وائرل ہونے والا بیان متحدہ عرب امارات کے ولی عہد نے نہیں بلکہ ایرانی نژاد آسٹریلیائی امام محمد توحیدی نے دیا تھا۔

سوشل میڈیا پر انگلش اور ہندی کیپشن کے ساتھ عربی لباس میں نظر آرہے ایک شخص کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں وہ سامعین سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ وائرل ویڈیو میں نظر آنے والا شخص متحدہ عرب امارات کا ولی عہد ہے، جنہوں نے کہا ہے کہ کشمیر ہندوؤں کی سرزمین ہے۔

آرکائیو لنک یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact Check/Verification

ہم نے گوگل پر سب سے پہلے انگلش میں “کشمیر اِز ہندو لینڈ: کراؤن پرنس یو اے ای” کیورڈ سرچ کیا۔ لیکن متحدہ عرب امارات کے ولی عہد سے متعلق ایسی کوئی رپورٹ ہمیں موصول نہیں ہوئی۔ البتہ سواراج ماگ نامی نیوز ویب سائٹ پر 5 اگست 2019 کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ موصول ہوئی۔ جس کے مطابق ایرانی نژاد آسٹریلیا کے رہائشی امام محمد توحیدی( جو امن کے امام کے نام سے مشہور ہیں) نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ” کشمیر ہندوؤں کی سرزمین ہے، اس کا تعلق پاکستان سے نہیں ہے”۔

Courtesy: Swarajya Mag

پھر ہم نے وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل لینس پر تلاشا۔ جہاں ہمیں ہوبہو ویڈیو کا طویل ورژن ارتھ آ کلچر فیسٹ نامی یوٹیوب چینل پر موصول ہوا۔ جسے 13 فروری 2019 کو چینل پر اپلوڈ کیا گیا تھا۔ ہم نے پوری ویڈیو کو غور سے سنا تو 54 منٹ کے بعد ہمیں وہی باتیں سننے کو ملی، جو وائرل ویڈیو میں کہی جا رہی ہے۔ جسے کروپ کرکے فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔ لہٰذا اس سے واضح ہوا کہ مذکورہ بیان متحدہ عرب امارات کے ولی عہد نے نہیں بلکہ امام محمد توحیدی نے دیا تھا۔

Courtesy: YouTube/ Arth-A Culture Fest

ویڈیو کے ساتھ فراہم کردہ معلومات کے مطابق یہ ویڈیو 8-9 اور10 فروری، 2019 کو اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار آرٹس، دہلی میں ڈابر ریڈ پیسٹ کی جانب سے منعقد آرتھ-آ کلچر فیسٹ میں آسٹریلیائی مسلم اسکالر امام توحیدی کے ساتھ راجیو ملہوترا اور وشوا ادلوری کے درمیان ہوئی گفتگو کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا غلام نبی آزاد جموں کشمیر الیکشن سے قبل کانگریس میں ہوں گے شامل؟ پوری حقیقت یہاں پڑھیں

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ہونے والا بیان متحدہ عرب امارات کے ولی عہد نے نہیں دیا بلکہ ایرانی نژاد آسٹریلی کے رہائشی امام محمد توحیدی نے فروری 2019 میں دیا تھا۔

Result: False   

Sources
Report published by Swarajyamag on 05 Aug 2019
Video published by Arth – A Culture Fest on 13 Feb 2019


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular