Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
10 نومبر 2025 کی شام تقریباً 7 بجے دہلی لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر 1 کے قریب ہُنڈائی آئی20 کار میں تیز دھماکہ ہوا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کم از کم 9 افراد کی اموات ہوچکی ہیں، جبکہ تین سے چار گاڑیاں متاثر ہوئیں۔ موقع پر فائر بریگیڈ کی ٹیم نے پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ تحقیقات ابھی جاری ہیں۔ اسی دھماکے سے منسوب کر کے کئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر دو مختلف تصاویر کے ساتھ یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ نئی دہلی کے لال قلعہ میٹرو اسٹیشن پر دھماکہ ہوا ہے، جس سے متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور جانی نقصان ہوا ہے۔ ساتھ ہی یہ الزام بھی لگایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ مودی حکومت کی سیاسی چال ہے تاکہ بہار انتخابات سے قبل عوام کی توجہ پاکستان اور دیگر مسائل کی طرف موڑی جا سکے۔


آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔
پہلی تصویر، جس میں فضا میں آگ اور دھواں نظر آ رہا ہے، اس کو ہم نے جب گوگل اور بِنگ سرچ کیا، تو ہمیں ڈیلی میل کی ویب سائٹ پر 28 ستمبر اور 1 اکتوبر 2024 کو اپڈیٹ کی گئی ایک رپورٹ میں وائرل تصویر سے ملتی جلتی تصویر ملی۔ تصویر کے ساتھ فراہم کردہ معلومات کے مطابق یہ بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے کی ہے۔

بعد ازاں ہم نے مذکورہ کیورڈز کو گوگل پر تلاش کیا، جہاں ہمیں یہی تصویر نیوز 18، رؤیا نیوز اور العربیہ کی ویب سائٹس پر ستمبر 2024 میں شائع خبروں میں ملی۔ ان تمام رپورٹس میں اس تصویر کو لبنان کے بیروت کا بتایا گیا ہے۔

دوسری تصویر کو ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا، اس دوران یہی تصویر دی وال اسٹریٹ جرنل اور اے بی سی نیوز کی ویب سائٹس پر جنوری 2014 کی رپورٹس میں ملی۔ ان رپورٹس کے مطابق یہ تصویر بھی لبنان کے بیروت میں کار بم دھماکے کی ہے، جس میں پانچ افراد ہلاک اور 77 زخمی ہوئے تھے۔

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیق سے معلوم ہوا کہ دونوں تصاویر پرانی ہیں اور لبنان کے بیروت میں پیش آئے مختلف دھماکوں سے متعلق ہیں۔ اس دہلی کار دھماکے سے تعلق نہیں ہے۔
Our Sources
Reports published by Daily Mail, News18, Roya News and Al Arabiya on Sept 2024
Reports published by The Wall Street Journal and ABC News on Jan 2014