Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دہلی دھماکے کو بہار الیکشن جیتنے کے لئے پی ایم مودی کی انتخابی مہم کا حصہ قرار دیا۔
وائرل ویڈیو ڈیپ فیک ہے، راج ناتھ سنگھ نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے دہلی دھماکہ کو بہار میں الیکشن جیتنے کیلئے پی ایم مودی کی الیکشن کمپین کا حصہ بتایا۔ دراصل 10 نومبر کی شام تقریباً 7 بجے دہلی کے لال قلعہ علاقے میں کار میں دھماکہ ہوا تھا، جس میں 10 سے زائد افراد کی اموات ہوئی تھی اور متعدد زخمی ہوئے تھے، دھماکے کی تحقیق جاری ہے۔
بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اس ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ، “کل آپ نے دیکھا کہ دہلی میں کیا ہوا؟ یہ آتنکی سمجھ رہے تھے کہ بہار الیکشن سے پہلے اگر بھارت میں بم بلاسٹ ہوگا تو بھارتی جنتا پارٹی کے ووٹ کم ہوں گے، لیکن ہم نے ایک ہی دن میں پردھان منتری نریندر مودی جی کے آدیش پر اسلام آباد اور ڈھاکہ میں بم بلاسٹ کرواکر ان کو بتا دیا ہے کہ بہارالیکشن بھی مودی ہی جیتے گا اور یہی بم دھماکے بہار الیکشن میں کانگریس کی ہار کی وجہ بنیں گی۔”

سب سے پہلے ہم نے وائرل ویڈیو کے چند فریموں کو ریورس امیج سرچ کیا تو ہمیں ہوبہو ویڈیو بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر 1 منٹ 20 سیکنڈ پر مشتمل موصول ہوئی۔ لیکن اصل ویڈیو میں وہ ہندی یا اردو میں خطاب نہیں کر رہے ہیں بلکہ انگلش میں بولتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں۔ پوری ویڈیو سننے کے بعد تصدیق ہوئی کہ اس ویڈیو میں نہ بہار الیکشن، نہ اسلام آباد، اور نہ ڈھاکہ کا ذکر موجود ہے۔

مزید تلاش کے دوران وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے آفیشل ایکس اکاونٹ پر 11 نومبر 2025 کو 22 منٹ 40 سیکنڈ پر مشتمل ایسی ہی ویڈیو ملی۔ لیکن اس ویڈیو میں بھی وہ مذکورہ باتوں کا ذک کرتے ہوئے نہیں سنائی دیئے۔ اس کے علاوہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے آفیشل یوٹیوب چینلوں پر بھی اسی مقام کی ویڈیو ملی۔ لیکن وہاں بھی کسی جگہ مذکورہ متنازعہ الفاظ نہیں سنائی دیئے۔

پھر ہم نے راج ناتھ سنگھ کی اصل اور وائرل ویڈیو کے فریمز کا تقابلی جائزہ لیا جہاں کئی تضادات سامنے آئے۔ ہم نے پایا کہ وائرل ویڈیو میں وزیر دفاع راج ناتھ کے چہرے کی حرکات، لب و لہجے میں ہم آہنگی کا فقدان ہے اور آواز حرکات و سکنات سے مطابقت نہیں رکھتی۔ ان کی آواز بھی اصل آواز سے مختلف ہے۔
اصل ویڈیو میں وہ لگاتار میز پر دیکھتے ہیں اور وقفے وقفے سے اپنی نظریں میز سے ہٹاکر سامعین کی جانب دیکھتے ہیں، جبکہ وائرل کلپ میں وہ 30 سیکنڈ تک لگاتار ایک ہی جانب دیکھ رہے ہیں اور خطاب کے دوران ان کے دانت نظر آتے ہیں، جبکہ اصل ویڈیو میں ان کے دانت نہیں دکھائی دیتے۔ یہ تمام نشانیاں ڈیپ فیک کی علامت ہے۔

مزید تصدیق کے لئے ہم نے وائرل ویڈیو کو مس انفارمیشن کومبیٹ الائنس(ایم سی اے) کے ڈیپ فیکس اینالیسس یونٹ (ڈی اے یو) کو بھیجا، جس کا نیوز چیکر بھی حصہ ہے، جہاں اس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ تجزیے کے دوران چند اے آئی ٹولز کی مدد لی لیکن ان کے نتائج مختلف ضرور آئے، مگر آریجن اے آئی ٹول نے ویڈیو میں استعمال کی گئی آواز کو مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کردہ بتایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایڈیٹڈ ویڈیو میں وزیر اعظم مودی کے پاکستانی آرمی چیف کو اصل ٹارگٹ بتاتے ہوئے بدلے کی آگ میں جلنے کے اعتراف کا دعویٰ وائرل
اس طرح وائرل ہونے والا یہ دعویٰ کہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دہلی دھماکے کو بہار الیکشن سے جوڑا ہے، مکمل طور پر غلط اور من گھڑت ہے۔ دراصل وائرل ویڈیو ‘ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کی گئی ہے، جہاں ان کی اصل تقریر پر مصنوعی ذہانت کے ذریعے ایک جعلی آواز لگا دی گئی ہے جو کہ اصل چہرے کی حرکات سے مطابقت نہیں رکھتی۔
Sources
Video published by YouTube channel ANI News on 11 Nov 2025
X post by Defence Minister Rajnath Singh on 11 Nov 2025
Video published by YouTube channels Ministry of Defence, Government of India and Rajnath Singh on 11 Nov 2025
Self analysis
DAU research
Mohammed Zakariya
November 13, 2025
Mohammed Zakariya
November 10, 2025
Mohammed Zakariya
November 3, 2025