دہلی این سی آر میں 17 فروری کی صبح 4.3 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی وجہ سے کسی بھی طرح کے کوئی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ اب اسی واقعے سے منسوب کرکے ہندی عنوان کے ساتھ دہلی این سی آر میں آئے زلزلے کا بتاکر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔

Fact Check/Verification
ہم نے ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں سی جی ٹی این نامی یوٹیوب چینل پر 26 اپریل 2015 کو شائع ہونے والی ایک ویڈیو رپورٹ موصول ہوئی۔ جس کے 39 سکینڈ پر ہمیں ہوبہو ویڈیو دیکھنے کو ملی۔ ویڈیو کے ساتھ فراہم کردہ معلومات کے مطابق زلزلے کا یہ منظر نیپال کا ہے۔

مزید تحقیقات کے دوران ہمیں یہی ویڈیو دی ٹیلی گراف کے آفیشل یوٹیوب چینل پر 25 اپریل 2015 کو اپلوڈ شدہ موصول ہوا۔ جس کے مطابق یہ ویڈیو کٹھمنڈو کی ہے جہاں شدید زلزلے کے باعث سڑک پر بڑے بڑے شگاف پڑگئے تھے۔ جس میں کم از کم 1,130 افراد کی اموات ہوئی تھیں۔ اس حوالے سے دیگر میڈیا رپورٹ یہاں اور یہاں پڑھی جا سکتی ہیں۔

مزید تحقیقات کےلئے ہم نے جیو لوکیشن کی مدد سے گوگل میپ پر کچھ کیورڈ کی مدد سے اس مقام تک رسائی کی جہاں سڑک پر زلزلے کی وجہ سے شگاف پڑا ہوا نظر آرہا ہے۔ اس سے یہ واضح ہوگیا کہ وائرل ویڈیو میں نظر آنے والا مقام نیپال کے کٹھمنڈو کا ہی ہے۔
Conclusion
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ دہلی این سی آر میں آئے زلزلے کا بتاکر شیئر کی جارہی ویڈیو دراصل پرانی اور نیپال کے کٹھمنڈو کی ہے۔
Sources
Video reports published by YouTube Channels CGTV and The Telegraph on 25 and 26 April, 2015
Report published by CBC on 10 years ago
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔