جمعرات, مارچ 28, 2024
جمعرات, مارچ 28, 2024

ہومFact Checkکیا پی ایم مودی نے لوگوں کے خاتمے کے لئے امریکا سے...

کیا پی ایم مودی نے لوگوں کے خاتمے کے لئے امریکا سے منگوایا جان لیوا ویکسین؟وائرل دعوے کا پڑھیئے سچ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

دعویٰ

واہٹس ایپ پر ان دنوں کچھ تصویر کے ساتھ ایک آڈیو کلپ میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پی ایم مودی نے جان لیوا ویکسین منگوایا ہے۔ آیڈیو میں ایک شخص یہ کہ رہا ہے کہ پی ایم مودی امریکا گئے تھے اور وہاں یہ دوائیاں بن چکی ہیں۔یہ دوائی اتنی خطرناک ہے کہ جس کسی پر بھی استعمال کی جائے گی۔وہ شخص ایک مہینے کے اندر اندر موت کی نیند سو جائے گا۔اس آڈیو میں یہ بھی کہا جارہاہے کہ اس تصویر کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔

ہماری کھوج

وائرل آڈیو اور ساری تصویروں کوغور سے دیکھنے کے بعد ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات شروع کی۔سب سے پہلے ہم نے ساری تصویروں کو ریورس امیج سرچ کیا۔جہاں ہمیں کچھ بھی اس حوالے سے نہیں ملا۔پھر ہم نے مختلف کیورڈ کا استعمال کیا۔اس دوران ہمیں بورنیو ٹوڈے نامی نیوزویب سائٹ پر وائرل تصویر والی خبر ملی۔لیکن یہ خبر کسی دوسرے زبان میں تھی۔اسلئے ہم نے اس خبر کے کچھ حصے کو گوگل ٹرانسلیٹ کیا تو پتا چلا کہ یہ خبر ملیشیا کی ہے۔پھر ہم نے انگلش میں کچھ کیورڈ سرچ کیا۔تب ہمیں نیوزاسٹیٹ ٹائمس نامی نیوز ویب سائٹ پر دواپریل دوہزار بیس کی ایک خبر ملی۔جس کے مطابق چین نے ملیشیا کو فیس ماسک فراہم کیا ہے۔تاکہ کووڈ ۱۹ سے وہاں کے لوگ محفوظ رہ سکیں۔

اوپر ملی جانکاری سے واضح ہوچکا کہ وائرل تصویر ملیشیا کی ہے۔نا کہ پی ایم مودی نے امریکا سے دوائی منگوائی ہے۔اس جانکاری کے باوجود ہم نے مزید  کھوج جاری رکھتے ہوئے دیگر کیورڈ سرچ کیا۔اس دوران ہمیں ڈیلی ایکسپریس ،دی اسٹار اور صباح آؤٹ بریک پر شائع انتیس مارچ دوہزار بیس کی خبریں ملیں۔جس میں بھی یہی لکھا ہے کہ کرونا سے بچاؤ کے لئے چین نے ملیشا کے صباح ریاست کو ۸۳باکس ماسکس فراہم کیا ہے۔ہر باکس میں ۲۰۰۰ فیس ماکس ہے۔بقیہ اگلے ہفتے چین سینیٹائزر بھی بھیجے گا۔صباح کے سی ایم محمد شافعی بن افدل نے چین کا شکریہ بھی ادا کیا۔یہاں آپ کو بتادوں کہ ملیشیا میں کروناوائرس کے مریض تین ہزار سے زائد ہوچکے ہیں۔جن میں نوسو پندرہ صحت یاب ہوچکے ہیں اور اب تک ۵۷ افراد کی اموات ہوچکی ہے۔

مذکورہ بالا میں ملی جانکاری سے دل کو اطمینان نہیں ہوا تو ہم نے شافعی افدل کو ٹویٹر اور فیس بک پر تلاشنا شروع کیا۔جہاں ہمیں دونوں ہی جگہ شافعی افدل کی پروفائل ملی۔پھر ہم نے ان کے فیس بک پروفائل کو کھنگالنا شروع کیا۔جہاں ہمیں شافعی کے آفیشل فیس بک پیج پر ہوبہو انیس تصویریں ملیں۔جس میں انہوں نےصاف طور پر لکھا ہے کہ چینی سرکار نے ملیشیا کو کرونا سے بچنے کے لئے صحت کے ساز و سامان مہیا کرائے ہیں۔مزید انہوں نے چینی سرکار اور ملیشیا کے محکمہ فائر کے لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

نیوزچیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل تصویر ملیشا کے  بین الاقوامی ہوائی اڈے کوٹاکینابالو کی ہے۔اس تصویر کے ساتھ کیا گیا دعویٰ بالکل فرضی ہے۔ہندوستان کے ویزیراعظم نریندی مودی نے گزشتہ کئی ماہ سے بیرون ممالک کا دورہ نہیں کیا ہے۔اسلئے بھی کیاگیا دعویٰ سراسر غلط ہے۔

ٹولس کا استعمال

گوگل کیورڈ سرچ

ریورس امیج سرچ

یوٹیوب سرچ

فیس بک ایڈیوانس سرچ

نتائج:جھوٹادعویٰ

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular