ہفتہ, اپریل 27, 2024
ہفتہ, اپریل 27, 2024

ہومFact Checkکیا مسلم سماج اور بالی ووڈ کے لوگوں نے ننکاناصاحب پر حملے...

کیا مسلم سماج اور بالی ووڈ کے لوگوں نے ننکاناصاحب پر حملے کی نہیں کی مذمت؟سچ ہے یا افواہ؟پڑھیئے ہماری پڑتال

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

دعویٰ

ملک بھر میں جہاں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف کہرام مچا ہے۔وہیں پاکستان میں ہوئے ننکاناصاحب پر حملے کے بعد سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر الگ الگ دعوے کئے جارہے ہیں۔ریتو گُپتا نامی ٹویٹر ہینڈل سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ “مجھے اب تک بالی ووڈ یا کسی ہندوستانی مسلمان کی جانب سے ننکاناصاحب گرودوارے پر حملے کے خلاف ایک بھی آواز نہیں سنائی دی ہے”آگے ریتو نے لکھا ہے”کہاں گئی بھائی چارا؟؟ریتو کے ٹویٹ کو سیکڑوں افراد نے لائک اور شیئر کیا ہے۔واضح رہے کہ ریتو کے علاوہ فیس بک اور ٹویٹر پر دیگر لوگوں نے بھی یہی پوسٹ اپنے ہینڈل پر شیئر کیاہے۔

سبھی وائرل پوسٹ کو پڑھنے کے بعد ہم نے اپنی تحقیقات شروع کی۔اس دوران ہم نے سب سے پہلے کچھ کیورڈ کا استعمال کیا۔جہاں ہمیں اس تعلق سے کئی خبریں اسکرین پر نظر آئی۔جس کا اسکرین شارٹ مندرجہ ذیل ہے۔

اپنی کھوج کو جاری رکھتے ہوئے ہم نے کچھ اور کیورڈ سرچ کیا۔جہاں ہمیں لائیوہندوستان اور امراجالا پر شائع خبریں ملیں۔جس کے مطابق مسلمانوں نے ننکاناصاحب کے گرودوارے پر ہوئے حملے کی سخت مذمت کی ہے۔مسلمانوں کا کہنا ہے کہ اسلام کبھی اجازت نہیں دیتا کہ کسی کے بھی مذہبی عمارت یا ان کے رہنماؤں کو نقصان پہنچائے۔

ननकाना साहिब पर हुए हमले से उलेमा हुए खफा

सिख सामज के पवित्र गुरुद्वारे ननकाना साहिब पर हमले को लेकर उलेमा ने रोष प्रकट किया है। उन्होंने कहा कि कहा कि इस्लाम किसी मजहब के धार्मिक स्थलों या पेशवा पर हमला करने की शिक्षा नहीं…

श्री ननकाना साहिब मामलाः इस घटना से सिखों-मुस्लिमों की दोस्ती नहीं टूट सकती

Shri Nankana Sahib case,Sikh Muslims friendship cannot be broken by this incident पाकिस्तान स्थित एतिहासिक गुरुद्वारा श्री ननकाना साहिब में पत्थरबाजी से पैदा हुए तनाव को कम करने के लिए स्थानीय मौलवियों सहित सिखों ने श्री ननकाना साहिब में बैठक की।

تحقیقات کےدوران یہ پتا چل گیا تھا کہ مسلمانوں نے پاکستان کے ننکاناصاحب گرودوارے پر حملے کی مذمت کی ہے۔پھر ہم نے یہ کھوجنا شروع کیا کہ کیا بالی ووڈ کی جانب کسی نے ننکانا صاحب حملے کے سلسلے میں کوئی بیان دیا ہے یا نہیں؟ اس دوران ہم  نے ٹویٹر کھنگالنا شروع کیا۔تب ہمیں فلمی دنیا کے مشہور گلوکار و نغمہ نگار جاویداخترکا ایک ٹویٹ ملا۔جس میں انہوں اس حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔وہیں اے این آئی ٹویٹرہنڈل پر کانگریس لیڈرغلام نبی آزاد کے حوالے سے ایک خبر ملی۔جس کے مطابق آزاد نے کہا ہے کہ ننکاناصاحب بڑی ہستی ہیں۔اگر سچ میں ایسا کچھ ہوا ہے تو ہم اس حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

نیوزچیکر تحقیق میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ ریتوگُپتا نے جو پوسٹ کیا ہے وہ غلط ہے۔کیوںکہ بالی ووڈ،کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد سمیت مسلمانوں نے بھی پاکستان گرودوارے حملے کی سخت لفظوں میں مذمت کی گئی ہے۔

ٹولس کا استعمال

فیس بک اور ٹویٹر ایڈوانس سرچ

گوگل کیورڈ سرچ

نتائج:گمراہ کن(جھوٹادعویٰ)

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔

 WhatsApp -:9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular