اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: ایودھیا میں نو تعمیر رام مندر کی نہیں ہیں یہ...

Fact Check: ایودھیا میں نو تعمیر رام مندر کی نہیں ہیں یہ دونوں ویڈیوز

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
ایودھیا میں نو تعمیر رام مندر کے مناظر۔
Fact
دونوں ویڈیوز مختلف شہر کی ہیں، اس کا ایودھیا رام مندر سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر دو مختلف ویڈیو کو ایودھیا میں نو تعمیر رام مندر کا بتاکر شیئر کیا جا رہا ہے۔ پہلی ویڈیو جس میں مندر نما بڑی عمارت میں لگے قمقمے نظر آرہے ہیں اور لوگ اس کی ویڈیو بناتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ دوسری ویڈیو جس میں مجسمے اور بڑے بڑے کلش کو دیکھا جا سکتا ہے۔ صارفین دونوں مقامات کو ایودھیا میں نو تعمیر رام مندر کا بتاکر شیئر کر رہے ہیں۔

پہلی ویڈیو والا پوسٹ

دونوں ویڈیو ایودھیا میں نو تعمیر رام مندر کی نہیں ہے۔
Courtesy: Twitter @BurhanSidhu

دوسری ویڈیو والا پوسٹ

Courtesy: Facebook/ Sajan Mall

Fact Check/ Verification

پہلی ویڈیو جس میں مندر نما عمارت نظر آرہی ہے، ہم نے جب اس ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا تو ہمیں 22 اکتوبر 2023 کو اپلوڈ شدہ ہوبہو ویڈیو رندھیر سنگھ نامی یوٹیوب چینل پر ملی۔ جس میں اس ویڈیو کو شمالی کولکاتہ کے سنتوش مترا اسکوائر رام مندر سیالدہ دُرگا پوجا پنڈال کا بتایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ وائرل ویڈیو سے متعلق دیگر میڈیا رپورٹس یہاں اور یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

Courtesy: YouTube/ Randhir Singh

وہیں جب ہم نے ہندو بھگوانوں کے مجسمے اور کلش والی ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا تو یوٹیوب کے متعدد لنک فراہم ہوئے، جس میں ہوبہو مناظر موجود تھے۔ ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق ویڈیو گجرات کے سورت شہر میں موجود سوامی نارائن گروکُل مندر کی ہے۔ جس میں بڑے بڑے کلش اور مجسمے بنے ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے میڈیا رپورٹ یہاں پڑھیں۔

Courtesy: YouTube/ Surat Gurukul

ہم نے جیو لوکیشن کی مدد سے گوگل میپس پر سورت گروکُل کا اسٹریٹ ویو نکالا۔ جس سے یہ واضح ہو گیا کہ وائرل ویڈیو رام مندر کی نہیں ہے، بلکہ سورت کے شری سوامی نارائن گرُوکُل مندر کی ہے۔

Conclusion

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ دونوں ویڈیوز ایودھیا میں نو تعمیر رام مندر کی نہیں ہیں، بلکہ پہلی ویڈیو کولکاتہ میں بنے دُرگا پوجا پنڈال کی ہے اور دوسری سورت کے شری سوامی نارائن گروکُل مندر کی ہے۔

Result: False

Sources
Video published by YouTube Channels Randhir Singh on 22 Oct 2023
Reports published by Hindustan Times and Kolkata Tales on Oct 2023
Video published by YouTube Channels Surat Gurukul on 18 Oct 2023
Geo Location search


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular