Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
Claim
سوشل نٹورکنگ سائٹس پر بی جے پی سے منسوب انگلش زبان میں ایک خط وائرل ہو رہا ہے۔ جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بی جے پی نے کشمیر میں اپنے کارکنوں کو ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ سبھی کارکنان بارہمولہ کے ایم پی انجیئر رشید کی استقبالیہ ریلی میں شرکت کریں، جنہیں 11 ستمبر کو عبوری ضمانت ملی ہے۔
آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔
Fact
وائرل لیٹر کے حوالے سے ہم نے گوگل پر کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 11 ستمبر کو شیئر شدہ عوامی اتحاد پارٹی کے ترجمان انعام النبی کا ایک پوسٹ ملا۔ جس میں وائرل لیٹر کو فرضی بتایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ مذکورہ وائرل خط سے متعلق جموں و کشمیر کے بی جے پی صدر روندر رانا کا بھی ایک پوسٹ ملا۔ جس میں رانا نے لکھا ہے کہ اپوزیشن کا یہ ایک سیاسی پروپیگنڈہ ہے۔ میرے دفتر سے ایسا کوئی حکم جاری نہیں ہوا ہے۔ اس کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائےگی۔
اسی لیٹر کو فرضی بتاکر بی جے پی جموں کشمیر کے آفیشل ایکس ہینڈل سے بھی شیئر کیا گیا ہے۔
لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ بی جے پی کی جانب سے کشمیر میں اپنے کارکنوں کو انجیئر رشید کی استقبالیہ ریلی میں شرکت کرنے کا حکم دینے والا خط فرضی ہے۔
Result: False
Sources
X posts by @inamnabi, @RavinderRaina and @BJP4JnK on 11 Aug 2024
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔
Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.