اتوار, اکتوبر 20, 2024
اتوار, اکتوبر 20, 2024

ہومFact CheckFact Check: فلوریڈا میں آئے حالیہ سمندری طوفان ملٹن کے باعث نقل...

Fact Check: فلوریڈا میں آئے حالیہ سمندری طوفان ملٹن کے باعث نقل مکانی کی نہیں ہے یہ تصویر

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
یہ تصویر سمندری طوفان ملٹن کی وجہ لاکھوں امریکی شہریوں کے نقل مکانی کی ہے۔
Fact
تصویر تقریباً 18 برس پرانی ہے۔

سڑکوں پر نظر آرہی گاڑیوں کے قطار کی ایک تصویر کو امریکی ریاست فلوریڈا میں آئے حالیہ سمندری طوفان ملٹن سے منسوب کرکے شیئر کی جا رہی ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ گاڑیوں کے قطار کی یہ تصویر ملٹن طوفان کا فلوریڈا کے قریب آنے کی وجہ سے لاکھوں امریکی شہریوں کے نقل مکانی کی ہے۔

تصویر کے ساتھ ایک صارف نے کیپشن میں لکھا ہے “یا اللہ ان کے عذاب میں اضافہ فرما، امریکی ریاست فلوریڈا سے تاریخ کے سب سے طاقتور سمندری طوفان “ہریکین ملٹن” کے قریب آنے پر لاکھوں امریکیوں کے بڑے پیمانے پر فرار ہونے کے مناظر”۔

آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact Check/Verification

سمندری طوفان ملٹن کے باعث نقل مکانی کا بتاکر شیئر کی جا رہی تصویر کو ہم نے سب سے پہلے ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں یہی تصویر ہیریکنس: سائنس اینڈ سوسائیٹی نامی ویب سائٹ پر ملی۔ جس میں اس تصویر کے حوالے سے لکھا ہے کہ یہ سمندری طوفان ریٹا کی وجہ سے ستمبر 2005 میں امریکی ریاست ہوسٹن سے ہزاروں افرادکے انخلا کی ہے۔ یہ طوفان اگست 2005 میں آنے والے کترینہ طوفان کے بعد آیا تھا۔ جس میں کافی جانی و مالی نقصان ہوا تھا۔ اس حوالے سے دیگر رپورٹ یہاں اور یہاں پڑھیں۔

Courtesy: Hurricane Science

سمندری طوفان ملٹن کے باعث امریکی شہریوں کے انخلاء کے حوالے سے گوگل پر کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ایسو سی ایٹ پریس کی ویب سائٹ پر شائع اس حوالے سے ایک رپورٹ موصول ہوئی۔ جس میں ملٹن طوفان کے باعث اپنے گھروں سے لوگوں کے انخلا کا ذکر ہے۔

Courtesy: AP

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ سمندری طوفان ملٹن کی وجہ سے فلوریڈا کے لاکھوں شہریوں کے انخلاء کا بتاکر شیئر کی جا رہی تصویر 2005 میں امریکی ریاست ہوسٹن میں آئے ریٹا طوفان کے باعث ہزاروں امریکی شہریوں کے انخلا کی ہے۔

Result: False

Sources
Reports published by Hurricanes Science and weather.gov on 2005


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular