Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
واہٹس ایپ پر ایک لنک شیئر کیا جا رہا ہے۔ جس کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ “بھارت سرکار نے 10 کروڑ ویکسینیشن کے مکمل ہونے کی خوشی میں سبھی لوگوں کو اس دیوالی 2399 کا 12 مہینے والا مفت ریچارج دینے کا وعدہ کیا ہے۔ اس کے لئے نیچے دیئے گئے نیلے رنگ کی لنک پر کلک کرکے اپنے نمبر پر ریچارج کریں”۔ وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک۔
واہٹس ایپ پر 2399 کے ریچارج سے متعلق مختلف پوسٹ دیگر بڑی ہستیوں کے نام سے بھی شیئر کئے جا چکے ہیں۔ جس کا اسکرین شارٹ درج ذیل میں دیکھ سکتے ہیں۔
اس دیوالی 2399 کا مفت ریچارج کرنے کا سرکار کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے۔ اس دعوے کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات شروع کی۔ سب سے پہلے ہم نے اس حوالے سے کیورڈ سرچ کیا۔ لیکن ہمیں کچھ بھی اطمینان بخش جواب نہیں ملا۔
سرچ کے دوران ہمیں ٹائمس آف انڈیا پر شائع 4 اکتوبر 2021 کی ایک رپورٹ ملی۔ جس کے مطابق ایئرٹیل، وی آئی اور جیو کا 12 مہینے والا جو بھی ڈیٹا پلان ہے، ان میں سے کوئی بھی مفت نہیں ہے، بلکہ اس کے پیسے صارفین کو دینے پڑیں گے۔
پھر ہم نے جیو، ایئر ٹیل اور وی آئی(ووڈافون اور آئیڈیا) کے آفیشل ویب سائٹ کو کھنگالنا شروع کیا۔ اس دوران ہمیں سبھی ویب سائٹ پر ملی جانکاری کے مطابق 12 مہینے والا جو بھی پلان ہے ان سبھی کی قیمت ادا کرنا لازمی ہے۔ مفت ریچارج کا ذکر کہیں بھی نہیں ہے۔
اس حوالے سے ہمیں پی آئی بی فیکٹ چیک کا ایک ٹویٹ ملا۔ جس میں مذکورہ دعوے کے سلسلے میں صاف طور پر واضح کیا گیا ہے کہ سرکار نے 2399 کے ریچارج سے متعلق کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔ جو لنک شیئر کیا جا رہا ہے، وہ فرضی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاک ڈان جیو آفر:مکیش امبانی نے تین جی بی ڈیٹا مفت دینے کا کیا اعلان؟
نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ 10 کروڑ ویکسینیشن مکمل ہونے کی خوشی میں بھارت سرکار کے اس دیوالی 2399 کا مفت ریچارج دینے کا دعویٰ فرضی ہے۔ سرکار نے اس طرح کی کوئی بھی اسکیم جاری نہیں کی ہے۔
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044
Mohammed Zakariya
March 16, 2024
Mohammed Zakariya
March 11, 2024
Mohammed Zakariya
August 19, 2021