اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckWeekly Wrap: خاتون کو گاڑی سے ہلاک کرنے سمیت دیگر موضوع پر...

Weekly Wrap: خاتون کو گاڑی سے ہلاک کرنے سمیت دیگر موضوع پر مختصر فیکٹ چیک یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر اس ہفتے بھارتی کشمیر میں مسلمان خاتون کو فوجی گاڑی سے کچل کر قتل کرنے، عالمی یوم خواتین کے دن بھارت میں خاتون پر تشد، ریلائنس جیو کمپنی کی جانب سے مکیش امبانی کی یوم پیدائش پر مفت ریچارج دینے کے حوالے سے فرضی پوسٹ شیئر کئے گئے۔ اس کے علاوہ امریکہ میں اسرائیل مخالف احتجاج کا بتا کر بھی ویڈیو شیئر کی گئی۔ ان سبھی موضوعات پر درج ذیل میں مختصر فیکٹ چیک پڑھیں۔

کیا بارہمولہ میں احتجاج کر رہی خاتون کو جان بوجھ کر فوجی گاڑی سے کچلنے کی ہے یہ ویڈیو ؟

گاڑی تلے دبی خاتون کی ایک ویڈیو کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ بھارتی کشمیر کے بارہمولہ میں احتجاج کررہی خاتون کو فوج نے گاڑی سے کچل دیا۔ ہم نے جب اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ ویڈیو پرانی اور بانڈی پورہ میں ہوئے سڑک حادثے کی ہے۔ مکمل آرٹیکل یہاں پڑھیں۔

کیا خاتون کو ہراساں کرنے کا معاملہ عالمی یوم خواتین کے دن کا ہے؟

عالمی یوم خواتین کے موقع پر بھارت میں خاتون کو ہراساں کرنے کا بتاکر ایک ویڈیو شیئر کیا گیا۔ ہم نے جب اس کی پڑتال کی تو معلوم ہوا وائرل ویڈیو 2 برس پرانی اور بھارت کے چھپرا کی ہے۔ یہاں پڑھیں مکمل فیکٹ چیک۔

کیا جیو کمپنی نے مکیش امبانی کی سالگرہ پر مفت ریچارج دینے کا کیا اعلان؟

فیس بک پر ایک پوسٹ شیئر کر دعویٰ کیا گیا کہ جیو کمپنی نے مکیش امبانی کی یوم پیدائش پر ایک ماہ کا مفت ریچارج دینے کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ وائرل دعویٰ بے بنیاد ہے اور جیو نے مکیش امبانی کی یوم پیدائش پر کوئی مفت ریچارج اسکیم نہیں چلائی ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

کیا امریکہ میں اسرائیل مخالف یہودی کمیونٹی نے اپنے اجتماع میں اسرائیل سے تعلق ختم کرنے کا کیا اعلان؟

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ساتھ دعوی کیا گیا کہ اس ویڈیو میں امریکہ میں اسرائیل مخالف یہودی کمیونٹی نے اپنے اجتماع میں قابض اسرائیل سے تعلق ختم کرنے اور اس کی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ تحقیقات سے پتا چلا کہ ویڈیو 2013 میں اسرائیل کے قدامت پسند یہودیوں کو فوج میں شامل کئے جانے والے قانون کے خلاف کئے گئے احتجاج کی ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular