Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
واہٹس ایپ پر ہمارے ایک قاری نے آڈیو کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر سے متعلق آڈیو میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کان میں بلیو ٹوتھ پھٹنے کی وجہ اس شخص کی موت ہو گئی ہے۔ اسلئے کوئی بھی اب اپنے کان میں ایئر فون لگاکر بات نہ کریں۔ یہاں وائرل تصویر بلیک اینڈ وائٹ کر کے شائع کی جا رہی ہے تاکہ کسی کے جذبات مجروح نہ ہوں۔
Fact Check/Verification
کان میں بلیو ٹوتھ پھٹنے کی وجہ سے موت والی وائرل تصویر کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے تصویر کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ لیکن ہمیں کچھ بھی اطمینان بخش جواب نہیں ملا۔ پھر ہم نے تصویر کو غور سے دیکھا تو اس پر تامیل زبان میں کچھ لکھا ہوا نظر آیا۔ پھر ہم نے تامیل زبان کی ماہر وجے لکشمی سے رابطہ کیا۔ جو نیوز چیکر تامیل ٹیم کی فیکٹ چیکر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تصویر کے پیچھے تین رنگ میں شیشے پر تامیل زبان میں “امّا پبلک ای سروس سینٹر” لکھا ہے۔
پھر ہم نے اس سے متعلق کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں ٹائمس آف انڈیا، اپڈیٹ نیوز360، پریس ریڈر، دی ہندو اور انسٹا نیوز پر 2، 3 اور 4 اگست 2021 کی خبریں ملیں۔ جس میں وائرل تصویر سے متعلق جانکاری دی گئی ہے کہ تامل ناڈو کے ایروڈ ضلع میں ایک شخص کو بے رحمی سے قتل کر دیا گیا۔ رامامورتی نگر میں مقتول شخص امّا پبلک ای سروس سینٹر چلا تا تھا۔ بتادوں کہ مقتول شخص کچھ دنوں پہلے ہی اے آئی اے ڈی ایم کے پارٹی میں شامل ہوا تھا۔
مذکورہ خبر سے واضح ہو چکا کہ وائرل تصویر تامل ناڈو کی ہے اور اس تصویر کا موبائل فون یا کان میں بلیو ٹوتھ پھٹنے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں ہندوجوڑے کا آئی ایس آئی نے کیا قتل!سچ ہے یا افواہ؟پڑھیئے ہماری پڑتال
پھر ہم نے اس حوالے سے مزید کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں نیوز جے نامی یوٹیوب چینل پر وائرل تصویر سے متعلق تامیل زبان میں ایک خبر ملی۔ جس میں صاف طور پر دیکھ سکتے ہیں مقتول شخص کی فائل فوٹو کے ساتھ خبر شائع کی گئی ہے۔ اس ویڈیو میں وہ منظر دیکھا جا سکتا ہے جو وائرل تصویر میں نظر آ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جودھپور:11پاکستانی مہاجروں کا قتل مسلمانوں نے نہیں کیا ہے
Conclusion
نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل تصویر کا کان میں بلیو ٹوتھ پھٹنے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ بلکہ یہ تصویر تامل ناڈو کے راما مورتی نگر کے سماتھی ایلیس ماتھیوانن نامی شخص کے قتل کی ہے، جس کو تین نامعلوم افراد نے سر عام قتل کر دیا تھا۔
Result: False
Our Source
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044
Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.