اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact Checkجہاز میں ریمپ واک کی یہ ویڈیو انڈین ایئرلائنس کی نہیں ہے

جہاز میں ریمپ واک کی یہ ویڈیو انڈین ایئرلائنس کی نہیں ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر جہاز میں ریمپ واک کی ایک ویڈیو کو شیئر جارہا ہے۔ ویڈیو میں مسافروں کے بیچ کچھ خواتین ریمپ واک کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ دعویٰ ہے کی یہ ویڈیو انڈین ایئرلائنز کی جانب سے مسافروں کی تفریح کے لیے خاتون ماڈلوں کے ایک پروگرام کا ہے۔ ایک ٹویٹر صارف نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “بھارتی ایئرلائن کی جانب سے دوران پرواز مسافروں کےلیے انٹرٹینمنٹ کا انتظام، ماڈلز نے جہاز میں جلوے بکھیر دیئے”۔

جہاز میں ریمپ واک کی یہ ویڈیو انڈین ایئرلائنس کی نہیں ہے

فیس بک پر بھی ایک صارف نے مذکورہ دعوت کے ساتھ ویڈیو شیئر کی ہے۔

Fact Check/Verification

جہاز میں ریمپ واک کی وائرل ویڈیو کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے اپنی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے سب سے پہلے ویڈیو کو انوڈ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے ایک فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں کول رن 7 نامی یوٹیوب چینل پر ہوبہو ویڈیو ملی۔ جس کے کیپشن میں دی گئی معلومات کے مطابق یہ ویڈیو سری لنکن ایئرلائنز کی جانب سے پرواز کے دوران کی گئی ماڈلنگ شو کا ہے۔

Courtesy:YouTube/ Coolrun7

پھر ہم نے کیفریم کے ساتھ انگلش میں “سری لنکن فلائٹ، ریمپ واک، ماڈلنگ شو” کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں سری لنکا سے شائع ہونے والی ڈیلی میرر کے آفیشل فیس بک اور ٹویٹر ہینڈل پر وائرل ویڈیو سے متعلق 23 ستمبر 2022 کے پوسٹ ملے۔ جس میں دی گئی معلومات کے مطابق بیلی کسینو کولمبو نے حال ہی میں سری لنکن ایئرلائنز کے ایک جہاز سے اپنے بھارتی کسینو کھلاڑیوں کو جزیرے پر بلوایا۔ اس پوری پرواز کے دوران ان کی تفریح کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔ جس میں بین الاقوامی ماڈلز کا فیشن شو بھی شامل تھا۔

مزید سرچ کے دوران ہمیں فیس بک پر بیلیز کسینو کولمبو کے پیج پر شائع ایک تشہیر بھی ملی، جس میں بھارتی کسٹمر کو اسپیشل آفر وصول کرنے و 16سے 19ستمبر کی مفت پرواز پانے کے لئے مدعو بھی کیا گیا تھا۔

کیا ہے چارٹر فلائٹ اور کمرشیل فلائٹ کے قواعد؟

ہم نے کمرشیل فلائٹ اور چارٹر فلائٹ کے قواعد جاننے کے لئے کچھ کیورڈ سرچ کیے تو ہمیں ‘ٹریپ سب وے’ نامی ویب سائٹ پر ایک رپورٹ ملی۔ جس کے مطابق چارٹر فلائٹ میں سفر کے دوران آپ کسی بھی ملک یا بین الاقوامی قوانین کو نظر انداز کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ عام کمرشیل پروازوں میں جو قوانین نافذ ہوتے ہیں وہ چاٹر فلائٹ پر نافذ نہیں ہوتے۔ اس بارے میں آپ مزید تفصیلات یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ پرواز کے دوران جہاز میں خواتین مالڈلز کے ریمپ واک کرنے کی یہ ویڈیو بھارتی ایئرلائن کی جانب سے کیے گئے فیشن شو کی نہیں ہے، بلکہ سری لنکن چارٹر فلائٹ کی ہے۔

Result: False

Our Sources

YouTube Video Uploaded by Coolrun7 on 30 Sept 2022
Twitter post by Daily mirror on 23 Sept 2022
Facebook post by ballyscasinosrilanka on 13 Sept 2022
Report published by tripsavvy.com on 13 Jan 2022

کسی بھی مشکوک خبر کی تحقیقات، تصحیح یا دیگر تجاویز کے لیے ہمیں واٹس ایپ کریں: 9999499044 یا ای میل: checkthis@newschecker.in

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular