Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
نیپال اور انڈیا کے درمیان بڑھتی کشدگی: نیپال نے انڈیا کا ھل رودرا ہیلی کاپٹر مار گرایا۔
گزشتہ کئی ماہ سے بھارت اور نیپال کے درمیان نقشہ و دیگر معاملات کو لےکر رسہ کشی بنی ہوئی ہے۔اسی بی فیس بک پر ہیلی کاپٹر دھماکے کا ایک ویڈیو خوب گردش کررہا ہے۔دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ہندوستانی فضائیہ فوج نے نیپال کے علاقوں پر فضائی حملے کرنے کے لئے سرحد عبور کی تھی۔جس کے بعدنیپال نے ہندوستانی ایچ اے ایل رودرا کو گراتے ہوئے ایک پائلٹ کو اپنے گرفت میں لیا۔ اس ویڈیو کو تین جولائی کو زیادہ تر پاکستانی فیس بک پیج سے شیئر کیاگیا ہے۔آرکائیو لنک درج ذیل میں ہے۔
آئی ایس پی آر،سائبربلیٹن پاکستان کے پوسٹ کا آرکائیو لنک۔
پاکستانی آرمی ٹائمس کے پوسٹ کا آرکائیو لنک۔
پاکستان ۵جنریشن ہائبریڈویلفیئر کے پوسٹ کا آرکائیو لنک۔
نیوزچیکر اس سے پہلے بھی نیپال اور ہندوستان کے حوالے سے وائرل ہورہے پوسٹ کا فیکٹ چیک کر چکا ہے۔
وائرل ویڈیو کو دیکھنے سمجھنے کے بعد ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات شروع کی۔سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کا انوڈی کی مدد سے کچھ کیفریم نکالا ۔پھر ہم نے اسے ریورس امیج سرچ اور ین ڈیکس سرچ کیا۔اس دوران ہمیں اسکرین پر وائرل ویڈیو متعلق کافی کچھ ملا۔اسکرین شارٹ درج ذیل ہے۔
مذکورہ جانکاری پتاچلا کہ وائرل ویڈیو ملک شام کا ہے۔پھر ہم نے اس حوالے سے مزید کیورڈ سرچ کیا۔اس دوران ہمیں آن ڈیمانڈنیوز اور دی گاجین نامی نیوزویب سائٹ سترہ اکتوبر دوہزاربارہ کا وائرل ویڈیو ملا جوفرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیاگیا۔ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ملک شام میں ہیلی کاپٹر کو باغیوں نے ہوا میں ہی مار گرایا۔وہیں جب ہم نے ویڈیو پر غور کیا تو بائیں جانب ایک لوگو لگا ہوا تھا۔بتادوں کہ وائرل ویڈیو میں اسی جگہ پر نائیٹ اسکوئڈ نام کا بھی لوگوں لگا ہوا تھا۔یہاں ایک بات واضح ہوگئی کہ وائرل ویڈیو تقریباً آٹھ سال پرانہ ہے اور اس ویڈیو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کیا گیا ہے۔
آپ کو بتادوں کہ گزشتہ دنوں نیوزچیکر ہندی اور انگلش کی ٹیم نے بھی وائرل ویڈیو کے سلسلے میں فیک چیک کر چکی ہے۔جس میں اس ویڈیو کے حوالے سے کئے گئے دعوے کو فرضی بتایا ہے۔درجہ ذیل میں دونوں ویڈیو میں نظر آرہے ‘لوگو’ میں فرق دیکھا جا سکتا ہے۔
وائرل ویڈیو میں نظر آرہے فرضی ‘لوگو’ اور اصلی ‘لوگو’میں فرق کو درج ذیل میں دیکھا جا سکتا ہے۔
نیوزچیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائر ویڈیو ملک شام کا ہے اور یہ ویڈیو تقریباً آٹھ سال پرانہ بھی ہے۔اس ویڈیو کا نیپال اور بھارت کے بیچ کشیدگی سے کوئی لینادینا نہیں ہے۔
ٹولس کا استعمال
انوڈسرچ
ین ڈیکس سرچ
ریورس امیج سرچ
گوگل کیورڈسرچ
یوٹیوب سرچ
فیس بک /ٹویٹر ایڈیوانس سرچ
نتائج:فرضی دعویٰ/پرانہ ویڈیو
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔
9999499044
Mohammed Zakariya
October 16, 2024
Mohammed Zakariya
June 11, 2020
Mohammed Zakariya
February 27, 2023