Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کو فاسٹیگ سے پیسوں کی دھوکہ دہی کرنے کا بتاکر خوب شیئر کیا جا رہا ہے۔
فاسٹیگ سے پیسوں کی دھوکہ دہی کرنے کا بتاکر شیئر کی جانے والی یہ ویڈیو گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ جس کے بعد نیوز چیکر نے انگریزی زبان میں اس دعوے کی تحقیقات کی تھی۔ ہماری تحقیقات کے مطابق این ای ٹی سی فاسٹیگ بنانے والی نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا (این پی سی آئی) نے ایک ٹویٹ کے ذریعے وائرل دعوے کو مکمل طور پر فرضی بتایا ہے۔
این ای ٹی سی فاسٹیگ نے بھی اس ویڈیو کے بارے میں شیئر کئے گئے ٹویٹ کے جواب میں اس دعوے کو فرضی بتایا ہے۔
اس کے علاوہ ہمیں پی آئی بی فیکٹ چیک اور پے ٹی ایم کے ذریعے شیئر کئے گئے ٹویٹس بھی موصول ہوئے، جن میں وائرل ویڈیو کے ساتھ کئے گئے دعوے کو جعلی قرار دیا گیا ہے۔
اس طرح ہماری تحقیقات میں یہ واضح ہو گیا کہ وائرل ویڈیو کے ساتھ فاسٹیگ سے پیسوں کی دھوکہ دہی کرنے کا بتاکر شیئر کیا جا رہا دعویٰ غلط ہے۔ دراصل وائرل ویڈیو کو اسکرپٹیڈ ویڈیو بنانے والے پیج سے شیئر کیا گیا تھا۔
نیوز چیکر کی ٹیم پہلے بھی کئی اسکرپٹیڈ ویڈیو تحقیقات کی ہے۔ جسے آپ یہاں اور یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044