منگل, نومبر 19, 2024
منگل, نومبر 19, 2024

HomeFact CheckCrimeFact Check: غیر ملکی خاتون کو ہراساں کرنے کی یہ ویڈیو بھارت...

Fact Check: غیر ملکی خاتون کو ہراساں کرنے کی یہ ویڈیو بھارت نہیں بلکہ جاپان کی ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
بھارت میں غیر ملکی خاتون سیاح کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی ویڈیو۔
Fact
ویڈیو پرانی اور جاپان کی سوشی پٹیٹو نامی ٹُوچ لائیو اسٹریمر کو جاپان کے شنجوکو میں ہراساں کئے جانے کی ہے۔

پاکستانی سوشل میڈیا ہینڈلس سے ان دنوں مسلسل بھارت مخالف پوسٹ شیئر کئے جا رہے ہیں۔ اسی تناظر میں ان دنوں ایک ویڈیو ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر شیئر کی جارہی ہے۔ جس میں کچھ لوگ ایک خاتون کے ساتھ غیر اخلاقی حرکتیں کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے یہ ویڈیو بھارت میں غیر ملکی خاتون سیاح کو ہراساں کرنے کی ہے۔

خاتون سیاح کی یہ ویڈیو بھارت کی نہیں،  بلکہ جاپان کی ہے۔
Courtesy: X @KashmirUrdu

ایک صارف نے ویڈیو کے عنوان میں لکھا ہے کہ “بھارت میں ایک اور غیر ملکی خاتون سیاح کو جنسی طور پر ہراساں کیا گیا۔ ویڈیو میں مرد اسے چھوتے اور پکڑتے ہوئے نظر آرہے ہیں، خاتون خوفزدہ ہے اور احتجاج کر رہی ہے۔ خواتین کے لئے ہندوستان ایک نہایت خطرناک ملک ہے”۔

Courtesy: X @DrSyeda_Sadaf

چار مارچ 2024 کو شائع آج تک کی ایک رپورٹ کے مطابق جھارکھنڈ کے دمکا میں 28 سالہ اسپینش خاتون سیاح کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کا معاملہ پیش آیا تھا۔اس معاملے میں تین ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا و چار کی تلاش جاری تھی۔ اسی واقعے سے منسوب کرکے سوشل میڈیا پر ایک اور خاتون سیاح کو بھارت میں جنسی ہراساں کرنے کا بتاکر، یہ ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔

Fact Check/ Verification

بھارت میں خاتون سیاح کو ہراساں کرنے کا بتا کر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل ین ڈیکس پر سرچ کیا۔ جہاں 19 جون 2021 کو ڈیلی ڈوز آف کلپس نامی یوٹیوب چینل پر وائرل ویڈیو کا طویل ورژن ملا۔ جس کی کوالٹی وائرل ویڈیو سے بہتر تھی۔ اس ویڈیو کو ہم نے غور سے دیکھا تو خاتون کے ساتھ وہی لوگ نظر آرہے ہیں جو وائرل ویڈیو میں اس کے ساتھ چھیڑ خانی کررہے ہیں۔ اس ویڈیو کے عنوان کے مطابق جاپانی خاتون اسٹریمر کے ساتھ کچھ مردوں نے تصویر بنواتے وقت بدسلوکی کی تھی۔

Courtesy: YouTube/ Daily Dose of Clips

یوٹیوب ویڈیو کو مزید غور سے دیکھنے پر ہمیں ایک عمارت پر “ٹوہو سنیما آئی میکس” انگلش میں لکھا ہوا نظر آیا۔ پھر ہم نے جیو لوکیشن کی مدد سے گوگل میپس پر “ٹوہو سنیما ٹوکیو جاپان” کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں تلاش کرنے پر وہی مقام دیکھنے کو ملا، جو وائرل اور یوٹیوب دونوں ویڈیوز میں نظر آرہا ہے۔ یہاں یہ واضح ہوگیا کہ وائر ویڈیو کا بھارت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ویڈیو جاپان کے شنجوکو کے ٹوہو سنیما کے گرد موجود ہومیکس عمارت کے داخلی دروازے کے سامنے فلمائی گئی ہے اور یہ ویڈیو جاپان کی سوشی پوٹیٹو نامی ٹُوِچ صارف کے ساتھ پیش آئے واقعے کی ہے۔ اس حوالے سے اسپورٹس کیڑا کی رپورٹ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

Screenshot of Google streetview

Conclusion

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو پرانی اور جاپان کی سوشی پٹیٹو نامی ٹُوچ لائیو اسٹریمر کو جاپان کے شنجوکو میں جنسی طور پر ہراساں کئے جانے کی ہے۔

Result: False

Sources
Video published by YouTube channel Daily Dose Of Clips on 19 Jun 2021
Google Sreetview
Report published by Sportskeeda on 22 Aug 2021


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular