فیس بک صارفین 14 سکینڈ پر مشتمل ایک ویڈیو شیئر کر رہے ہیں، جس میں ہیلمٹ پہنے ہوئے بائک سوار ایک معذور بزرگ شخص کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو بھارتی ریاست جھارکھنڈ کا ہے، جہاں ایک معذور مسلمان شخص کو اکثریت طبقہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے سر راہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے رکشے کو بھی نقصان پہنچایا۔
ایک فیس بک صارف نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے “جھارکھنڈ، بھارت میں ایک موٹرسائیکل سوار انتہا پسند ہندو نے معذور مسلمان شخص کو بے رحمی سے مارا اور اس کا رکشہ ٹھوکریں مار کر توڑ دیا”۔


Fact check/Verification
ہم نے سب سے پہلے ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل لینس پر سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں 24 جنوری 2025 کو اپلوڈ شدہ وائرل ویڈیو کا طویل ورژن مُکلیسر بھائیجان نامی یوٹیوب چینل پر موصول ہوا۔ ویڈیو کے ساتھ دیئے گئے عنوان میں لکھا تھا “رینڈم رائڈر نے مجھے چیلنج کیا اور اس نے کچل دیا!|| گاڑی کو مارا | بائک رائڈر مدد کیا | ہلپنگ موٹو ویلاگ”۔

اس یوٹیوب چینل پر دیگر کئی ویڈیوز اپلوڈ کی گئی ہیں، جس میں وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے بزرگ شخص کو دیکھا جا سکتا ہے۔
پھر ہم نے “مکلیسر، بائک رائڈنگ، اولڈ مین، ہراسنگ،” کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں 27 فروری 2025 کو مکلیسر علی نامی فیس بک پیج پر 11 منٹ 19 سکینڈ پر مشتمل ایک ویڈیو موصول ہوا۔ جس کے شروعاتی حصے میں ہوبہو منظر دیکھا جا سکتا ہے۔ لیکن ویڈیو اسکرپٹیڈ ہے یا نہیں اس کا ذکر پوسٹ میں نہیں کیا گیا ہے۔ البتہ فیس بک پر موجود معلومات کے مطابق یہ صارف مغربی بنگال کے بیربھوم کے رام پورہاٹ کا ہے۔

مزید تصدیق کے لئے ہم نے مکلیسر علی کے یوٹیوب چینل کے اباؤٹ سیکشن کا تجزیہ کیا۔ جہاں یہ واضح ہواکہ یہ شخص رائیڈنگ ویلاگس کے علاوہ اسکرپٹ شدہ ویڈیوز بھی پوسٹ کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا چھتیس گڑھ میں ہندو رضاکاروں کی جانب سے عیسائیوں و مسلمانوں کو قتل کرنے کا حلف لینے کی ہے یہ ویڈیو؟
Conclusion
اس طرح آن لائن ملنے والے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ جھارکھنڈ میں ہندو لڑکے کی جانب سے معذور مسلمان معمر شخص پر تشدد کا بتاکر شیئر کیا گیا ویڈیو دراصل اسکرپٹیڈ ہے۔
Sources
Video published by YouTube Channel Muklesur Bhaijaan on 24 Jan 2025
Facebook post by Muklesur Ali on 27 Feb 2025
Self Analysis