Fact Check
جارجیا میں لگی بھیانک آگ کی ویڈیو کو جموں کا بتاکر کیا جا رہا ہے شیئر
Claim
سوشل میڈیا صارفین 14 سیکنڈ کی بھیانک آگ زنی کی ایک ویڈیو کو ہرپال کنگرہ روڈ لائن آف کنٹرول جموں کا بتاکر شیئر کر رہے ہیں۔ ایک فیس بک صارف نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے “ہرپال کنگرہ روڈ لائن آف کنٹرول جموں کی جانب تیز آندھی کے دوران سخت بے قابو آگ۔ آسمان سرخ”۔

Fact
ہم نے وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل لینس پر سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں 30 اپریل کو نیوز ڈاٹ اے زیڈ انٹرنیشنل نامی انسٹاگرام پر شیئر شدہ یہی ویڈیو موصول ہوئی۔ جس کے مطابق آگزنی کا یہ واقعہ جورجیا کے تبلیسی میں موجود کپڑے کے مارکیٹ میں پیش آیا تھا۔

مزید تحقیقات کے دوران ہمیں یہی ویڈیو آذربائیجان کے پروفیشنل انٹرنیٹ ٹی وی کے آفیشل یوٹیوب چینل کنال13 پر 30 اپریل 2025 کو اپلوڈ شدہ موصول ہوئی۔ جس کے ساتھ فراہم کردہ معلومات کے مطابق جارجیا کی دارالحکومت تبلیسی کے ایک ریلوے بازار میں زبردست آگزنی کا واقعہ پیش آیا تھا، اس حادثے میں کسی بھی طرح کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ حالانکہ فائر فائٹر کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی گئی تھی۔ اس حوالے سے دیگر میڈیا رپورٹس یہاں اور یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریاست گجرات کے کنٹرول ٹاور پر پاکستان کی جانب سے کئے گئے حملے کی نہیں ہے یہ ویڈیو
لہٰذا آن لائن ملنے والے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ بھیانک آگ کی یہ ویڈیو ہرپال کنگرہ روڈ لائن آف کنٹرول جموں کی نہیں بلکہ جارجیا کی دارالحکومت تبلیسی کے ایک ریلوے بازار میں لگی زبردست آگ کی ہے۔
Sources
Instagram post by @news.az_international on 30 April 2025
Video published by YouTube channel Kanal13 on 30 April 2025
Reports published by IHA News and Georgian Public Broadcaster on 30 April 2025