Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری تنازع کے بیچ سوشل میڈیا پر 45 سکینڈ کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں ایک ٹاور نما عمارت سے تیز دھواں نکلتا ہوا نظر آرہا ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ منظر پاکستان کی جانب سے بھارتی ریاست گجرات کے کنٹرول ٹاور پر کئے گئے حملے کا ہے۔

گجرات کے کنٹرول ٹاور پر پاکستان کے حملے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے ریورس امیج ٹولز کی مدد سے تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں یہی ویڈیو31 مارچ 2023 کو ٹری سٹی اپڈیٹ نامی انسٹاگرام ہینڈل پر موصول ہوئی۔ جس کے ساتھ فراہم کردہ معلومات کے مطابق یہ ویڈیو ہریانہ کے پنچکولہ میں موجود امراوتی مال کے ریستوراں میں لگی آگ کی ہے۔

مزید تحقیقات کے دوران ہمیں وائرل ویڈیو کے حوالے سے شائع کردہ رپورٹس ہندوستان ٹائمس اور نیوز ایجنسی اے این آئی کے ایکس ہینڈل پر موصول ہوئی۔ جن کے مطابق عمارت کے گیارہویں منزل پر موجود آسمان ریوالونگ بار اینڈ ریستوراں کے فالس سیلنگ میں آگ لگ گئی تھی، جسے 6 فائر ٹینڈرز کی مدد سے 30 منٹ میں قابو پالیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: تباہ شدہ ایئر کرافٹ کی اے آئی ویڈیو کو بھارت-پاکستان تنازعہ سے جوڑ کر کیا جا رہا ہے شیئر
اس طرح آن لائن ملے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ یہ ویڈیو پاکستان کی جانب سے بھارتی ریاست گجرات کے کنٹرول ٹاور پر کئے گئے حملے کا نہیں بلکہ مارچ 2023 میں ہریانہ کے پنچکولہ میں موجود امراوتی مال کے ایک ریستوراں میں لگی آگ کا ہے۔
Sources
Instagram post by @tricityupdates on 31 March 2023
Report published by Hindustan Times on 01 April 2023
X post by ANI on 31 March 2023
Mohammed Zakariya
December 4, 2025
Mohammed Zakariya
October 9, 2025
Mohammed Zakariya
August 19, 2025