Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
سوشل میڈیا پر کانگریس کے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ صارف نے کیپشن میں لکھا ہے کہ “ہاتھرس کی نقلی بھابی کانگریس لیڈر کے پریس کانفرنس میں نظرآئی۔پرینکا گاندھی نے گلے لگا کر دی تھی تسلی۔
ہاتھرس کی نقلی بھابی کے حوالے سے کیا ہے وائرل دعویٰ؟
سوشل میڈیا پر کانگریس کی خاتون لیڈر کی ایک تصویر کو خوب شیئر کیا جارہاہے۔دعویٰ ہے کہ تصویر میں نظر آرہی خاتون ہاتھرس کی نقلی بھابی ہے۔اس حوالے سے درج ذیل میں آرکائیو لنک موجود ہیں۔
چوہان چٹرجی کے پوسٹ کا آرکائیو لنک۔
رینوکا جین کے پوسٹ کا آرکائیو لنک۔
گورو گوئل کے پوسٹ کا آرکائیو لنک۔
Fact check / Verification
وائرل تصویر کے اصل سچائی جاننے کےلئے ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات شروع کی۔سب سے پہلے ہم نے مخصوص ٹولس کی مدد سے گوگل پر تصویر کو تلاشا۔جہاں ہمیں اسکرین پر وائرل تصویر سے متعلق خبریں ملیں۔
پھر ہم نے کچھ کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں گوانیوز نامی ویب سائٹ پر 13اکتوبر ایک خبر ملی۔رپوٹ کے مطابق تصویر میں نظر آرہی خاتون ڈاکٹر راج کماری بنسل عرف ہاتھرس کی نقلی بھابی نہیں ہے ۔بلکہ گوا کی کانگریس لیڈر پرتیبھا بورکر ہے۔
پھر ہم نے مزید کیورڈ سرچ کیا۔اس دوران ہمیں فیس بک پر انڈین نیشنل کانگریس گوا نامی پیج پر وائرل تصویر والا ایک ویڈیو ملا۔جس میں کانگریس لیڈر گورو ولبھ کے ساتھ پرتیبھا بورکر سمیت دیگر دو اور لیڈر پریس کانفرنس کررہے ہیں۔
جب ہم نے فیس بک پر پتیبھاپورکر کو تلاشا تو ہمیں ایک آئی ڈی ملی۔جس کے کور پروفائل(CoverProfile) میں پرتیبھا بورکر کی تصویر تھی۔جسے آپ درج ذیل میں دیکھ سکتے ہیں۔
پھر ہم نے سوچا کیوں ناجبل پور کی ڈاکٹر راج کماری بنسل عرف نکسلی بھابی کے بارے میں بتا دیا جائے تو بتادوں کہ انڈیا ٹوڈے کے یوٹیوب چینل پر ملی جانکاری سے پتاچلا کہ ہاتھرس والی بھابی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے ایسا کونسا بیان بھڑکانے والا دیا ہوں وہ ثابت کرےالزام تو کوئی بھی کسی پر لگا سکتا ہے اصل اسے ثابت کرنا ضروری ہے۔
سبھی تحقیقات کے باوجود ہم نے سوچا کیوں نہ اپنے قاری کو دونوں تصاویر کاموازنہ فوٹوشاپ کی مددسے کرایا جائے۔
Conclusion
نیوزچیکر کی تحقیقات میں پتاچلا کہ کانگریس لیڈر گورو بلبھ کے ساتھ پریس کانفرنس میں نظر آرہی خاتون گوا کی کانگریس لیڈر پرتیبھا بورکر ہے۔جسے یوزرس ڈاکٹر راج کماری بنسل عرف ہاتھرس کی نقلی بھابی بتاکر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
Result:False
Our Sources
GoaNews:https://goanewshub.com/when-congress-leader-pratibha-borkar-becomes-hathras-ki-naxal-bhabhi/
FaceBook:https://www.facebook.com/INCGoa/videos/383968355633482
Facebook:https://www.facebook.com/pratibha.borkar/
IndiaToday:https://www.youtube.com/watch?v=cXb0glizGjM
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044
Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.