اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check:کیا گجرات کے وزیر اعلیٰ کی اسٹیج پر اسلام مخالف بیان...

Fact Check:کیا گجرات کے وزیر اعلیٰ کی اسٹیج پر اسلام مخالف بیان کے دوران ہوئی موت کی ہے یہ ویڈیو؟ پوری حقیقت یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
اسلام کے خلاف بولنے کے دوران گجرات کے وزیر اعلیٰ کی اسٹیج پر اچانک موت ہوگئی۔
Fact
گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی کی یہ ویڈیو پرانی ہے اور وڈودرا میں ایک ریلی سے خطاب کے دوران اسٹیج پر غش کھاکر گرجانے کی ہے۔

آج (7 مئی) کو تیسرے مرحلے کے لئے گجرات، اتر پردیش، آسام، بہار اور کرناٹکا سمیت کُل 11 ریاستوں میں ووٹنگ جاری ہے۔ اب سوشل میڈیا پر گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں اسٹیج پر تقریر کرتے ہوئے وہ گرجاتے ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ گجرات کے وزیر اعلیٰ مسلمانوں کے خلاف انتخابی ریلی میں تقریر کر رہے تھے، تبھی ان کی اچانک موت ہوگئی۔

ایکس صارف نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “ریاست گجرات (انڈیا) کے وزیر اعلیٰ کی اچانک موت اس وقت شدید پر ہیجان ہوئی جب وہ اسلام کے خلاف تلخ تقریر کر رہا تھا، اس نے حکم الٰہی سے کچھ دیر پہلے کہا میں اقتباس کرتا ہوں، میں اسلام کے خلاف زہر اگلتا ہوں، اقتباس کا اختتام، اس نے اسلام کے خلاف ایسے نفرت انگیز الفاظ کہے ہی تھے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک تیر اس کے پاس آیا اور پلک جھپکتے ہی اس کی روح قبض کر لیا۔

اسلام کے خلاف بولنے کے دوران گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی کا اسٹیج پر اچانک موت ہوگئی۔
Courtesy: X@ZakiiAfridi786
Courtesy: Facebook/Hanzala Bahi

Fact Check/Verification

گجرات کے وزیر اعلیٰ کی اسٹیج پر اچانک موت کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 15 فروری 2021 کو شائع شدہ ہندوستان ٹائمس کے آفیشل فیس بک پیج اور ون انڈیا نیوز کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ویڈیو رپورٹ موصول ہوئی۔ جس میں ہوبہو ویڈیو کو دیکھا جا سکتا ہے۔

Courtesy: Facebook/ Hindustan Times

ہندوستان ٹائمس اور ون انڈیا کے مطابق یہ ویڈیو گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی کی ہے۔ جہاں وہ وڈودرا کے نظام پورہ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ریلی سے خطاب کر رہے تھے، تبھی وہ بلیڈپریشر میں کمی کی وجہ سے اسٹیج پر غش کھاکر بےہوش ہو گئے تھے، جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ صحتیاب ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا کانگریس لیڈر کنہیا کمار کا تعلق مذہب اسلام سے ہے؟ پوری حقیقت یہاں پڑھیں

مذکورہ تحقیقات سے واضح ہو گیا کہ وائرل ویڈیو پرانی اور گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی کے انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران بے ہوش ہوجانے کی ہے۔ اس کے علاوہ ہم نے وجے روپانی کے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈل کو کھنگالا۔ جہاں ہمیں آج یعنی (7 مئی)کی صبح 8 بجکر 47 منٹ پر وجے روپانی کے آفیشل فیس بک پیج پر شیئر شدہ راج کوٹ میں لوک سبھا انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی ایک تصویر موصول ہوئی۔

جس سے واضح ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو میں جس شخص کو گجرات کے موجودہ وزیر اعلیٰ کی موت کا بتایا جا رہا ہے، وہ گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی ہیں اور باحیات ہیں۔ بتادوں کہ وجے روپانی نے اسٹیج پر بولنا شروع ہی کیا تھا کہ وہ غش کھا کر گرگئے تھے، اسلام مخالف بیان کا دعویٰ بھی بے بنیاد ہے۔

Courtesy: Facebook/ vijayrupanibjp

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات کے دوران ملنے والے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو کے ساتھ کیا گیا دعویٰ فرضی ہے۔ گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی کی یہ ویڈیو پرانی اور وڈودرا میں ایک ریلی سے خطاب کے دوران اسٹیج پر بےہوش ہوکر گرنے کی ہے۔ ان کے موت اور اسلام مخالف بیان کا دعویٰ بھی بےبنیاد ہے۔

Result: False

Sources
Facebook post by Hindustan Times on 15 Feb 2021
YouTube video published by One India on 15 Feb 2021
Facebook post by Vijay Rupani BJP on 15 Feb 2021


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular