ہفتہ, جولائی 27, 2024
ہفتہ, جولائی 27, 2024

ہومFact CheckFact Check: کیا کانگریس لیڈر کنہیا کمار کا تعلق مذہب اسلام سے...

Fact Check: کیا کانگریس لیڈر کنہیا کمار کا تعلق مذہب اسلام سے ہے؟ پوری حقیقت یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

سوشل میڈیا پر کانگریس لیڈر کنہیا کمار کی ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے۔ جس میں وہ مذہب اسلام کی تعریف اور اسلام میں داخل ہونے کی باتیں کرتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں۔ صارف کا دعویٰ ہے کہ کنہیا کمار اصل میں مسلمان بن چکا ہے اور وہ سب کو مسلمان بنانا چاہتا ہے۔

کانگریس لیڈر کنہیا کمار کی پرانی اور ترمیم شدہ ویڈیو  فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کی گئی ہے۔
Courtesy: X@ShivamdixitInd

Fact

ہم نے سب سے پہلے ویڈیو کو غور سے دیکھا تو پیچھے لگے بینر پر اردو میں “انصاف، گفتگو” لکھا ہوا نظر آیا۔ پھر ہم نے ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل ریورس امیج کے ساتھ انگلش میں “کنہیا کمار، انصاف، گفتگو” کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں کنہیا کمار کی ہوبہو ویڈیو ون چینل نامی یوٹیوب چینل پر 27 اگست 2018 کو اپلوڈ شدہ ملی۔ ہم نے پورے ویڈیو کو غور سے سنا، لیکن مذکورہ باتوں کا ذکر پوری ویڈیو میں کہیں بھی نہیں سنائی دیا۔

Courtesy: YouTube/ One Channel

لہٰذا یہاں واضح ہوا کہ اصل ویڈیو کے مختلف حصوں کو اڈیٹ کر کے 35 سکینڈ کا متنازع ویڈیو تیار کیا گیا ہے اور اسے فرضی دعوے کے ساتھ عوام کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ ہمیں 15 اپریل 2024 کو شائع ون انڈیا کا ایک مضمون بھی موصول ہوا۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ کانگریس رہنما کنہیا کمار کا تعلق ہندو مذہب کے بھومیار طبقے سے ہے۔ بتادوں کہ پہلے بھی کنہیا کمار کے اس ویڈیو کو فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا تھا۔ جس کا فیکٹ چیک یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امت شاہ کا ایس سی-ایس ٹی اور او بی سی ریزرویشن کو ختم کرنے والے بیان کی یہ ویڈیو ترمیم شدہ ہے

اس طرح آن لائن ملے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ کانگریس لیڈر کنہیا کمار کا تعلق مذہب اسلام سے نہیں ہے بلکہ ہندو مذہب کے بھومیار طبقے سے ہے اور ان کی یہ ویڈیو ترمیم شدہ ہے۔

Result: Altered Video

Sources
Video published by YouTube channel One Channel non 27 Aug 2018
Report published by One India on 15 April 2024

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular